Home / بزنس / گیس کے گھریلو صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے تمام صوبائی حکومتوں کا بھرپور تعاون درکار ہے، حکام

گیس کے گھریلو صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے تمام صوبائی حکومتوں کا بھرپور تعاون درکار ہے، حکام

گیس کے گھریلو صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے تمام صوبائی حکومتوں کا بھرپور تعاون درکار ہے، حکام

نئی پائپ لائن بچھانے سے 100-150ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی سپلائی یقینی بنائی جا سکے گی،وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ

آئندہ چند ماہ میں گیس کی طلب و رسد میں فرق کے پیش نظر عوام کو گیس کی ممکنہ بچت کے حوالے سے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے، عمران خان کی ہدایت

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمرا ن خان کو بتایاگیا ہے کہ مقامی گیس کی پیداوار میں کمی اور مقامی اور درآمد شدہ گیس کی قیمتوں میں پائے جانے والے فرق کی وجہ سے آئندہ چند ماہ کی گیس ضروریات خصوصاً گھریلو صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے تمام صوبائی حکومتوں کا بھرپور تعاون درکار ہے،نئی پائپ لائن بچھانے سے 100-150ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی سپلائی یقینی بنائی جا سکے گی جبکہ وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ چند ماہ میں گیس کی طلب و رسد میں فرق کے پیش نظر عوام کو گیس کی ممکنہ بچت کے حوالے سے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے۔

منگل کووزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں گیس کی طلب و رسد کی موجودہ صورتحال اور آئندہ چند ماہ کی صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر صنعت محمد حماد اظہر، وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ توانائی عمر ایوب، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے ۔

اجلاس کو ملک میں گیس کی طلب و رسد کی موجود صورتحال، مقامی گیس کی پیداوار میں ہونے والی کمی، گیس کی طلب کو پورا کرنے کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ، آئندہ چند ماہ خصوصی دسمبر اور جنوری میں گیس کی طلب و رسد میں فرق اور اس صورتحال پر قابو پانے کے حوالے سے سے ضروری اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔

وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ مقامی گیس کی پیداوار میں کمی اور مقامی اور درآمد شدہ گیس کی قیمتوں میں پائے جانے والے فرق کی وجہ سے آئندہ چند ماہ کی گیس ضروریات خصوصاً گھریلو صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے تمام صوبائی حکومتوں کا بھرپور تعاون درکار ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ نئی پائپ لائن بچھانے سے 100-150ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی سپلائی یقینی بنائی جا سکے گی۔

اس حوالے سے رائٹ آف وے کے معاملے پر سندھ حکومت سے درخواست کی جا رہی ہے تاکہ اس پر جلد از جلد عمل درآمد کرایا جا سکے۔ وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ چند ماہ میں گیس کی طلب و رسد میں فرق کے پیش نظر عوام کو گیس کی ممکنہ بچت کے حوالے سے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar