Home / پاکستان / گلگت انتخابات: (ن ) لیگ اور جے یو آئی کا پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت سے انکار

گلگت انتخابات: (ن ) لیگ اور جے یو آئی کا پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت سے انکار

گلگت انتخابات: (ن ) لیگ اور جے یو آئی کا پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت سے انکار

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے گلگت بلتستان الیکشن سے متعلق تجاویز کےلئے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے مطابق ان کی جماعت گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی۔

مسلم لیگ ن کے بعد جے یو آئی ف نے بھی گلگت بلتستان انتخابات میں تجاویز کےلئے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اور وفاقی وزراءکا گلگت بلتستان میں انتخابات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں وفاقی حکومت کی مداخلت کی مذمت کرتے ہیں۔خیال رہے کہ اسپیکر اسد قیصر نے پارلیمانی رہنماؤں سے تجاویز کے لیے 28 ستمبر کو اجلاس (آج) پیر کو طلب کر رکھا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar