Home / پاکستان / کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

امن کےلئے بھاری قیمت ادا کی ہے ،عدم استحکام کی کوشش کا بھرپور جواب دیں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
بلوچستان میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کا جائزہ لیا گیا، شرکاءکانفرنس کا تمام سول اور ملٹری شہداءکو بھرپور انداز میں خراج تحسین

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن و استحکام کیلئے بھاری قیمت ادا کی ہے، ملک کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کابھرپور جواب دیں گے۔

منگل کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 236 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔

کانفرنس میں جیو اسٹریٹیجک صورتحال، علاقائی اور قومی سلامتی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کانفرنس میں ملک میں بالخصوص بلوچستان اور قبائلی اضلاع میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کا جائزہ لیا گیا۔

شرکاءکانفرنس نے تمام سول اور ملٹری شہداءکو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔شرکاءنے اس موقع پر ملکی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا ہر قیمت پر دفاع یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے واضح کیا کہ ہم سب نے امن و استحکام کےلئے بھاری قیمت ادا کی ہے، ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar