Home / صحت / کورونا کے مزید گیارہ کیسز رپورٹ ، چودہ کی حالت تشویناک

کورونا کے مزید گیارہ کیسز رپورٹ ، چودہ کی حالت تشویناک

کورونا کے مزید گیارہ کیسز رپورٹ ، چودہ کی حالت تشویناک
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید گیارہ کیسز رپورٹ ہوئے ، چودہ کی حالت تشویشناک ہے۔ اعداووشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 3 ہزار 85 ٹیسٹ کئے گئے،گزشتہ 24 گھنٹوں کورونا کے 11 مریض رپورٹ ہوئے ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 34 فیصد رہی، ملک بھرمیں کورونا وائرس 14 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں کورونا کے 100 ٹیسٹ کئے گئے، اسلام آباد میں کورونا وائرس کا ایک کیس رپورٹ ہوا ،اسلام آباد میں کورونا وائرس کی شرح 1 فیصد رہی۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں کورونا کے 790 ٹیسٹ کیے گئے،لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 مریض رپورٹ ہوئے ،لاہور میں کورونا وائرس کی شرح اعشاریہ 53 فیصد رہی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا کے 190 ٹیسٹ کئے گئے، کراچی میں کورونا وائرس کا ایک کیس رپورٹ ہوا،کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 53 فیصد رہی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں کورونا کے 240 ٹیسٹ کئے گئے، راولپنڈی میں کورونا وائرس کا ایک کیس رپورٹ ہوا، راولپنڈی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 42 فیصد رہی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar