Home / انٹر نیشنل / کلبھوشن کو قونصلر رسائی کی ضرورت کے مطابق تمام اقدامات اٹھائے ہیں ،شاہ محمود قریشی

کلبھوشن کو قونصلر رسائی کی ضرورت کے مطابق تمام اقدامات اٹھائے ہیں ،شاہ محمود قریشی

کلبھوشن کو قونصلر رسائی کی ضرورت کے مطابق تمام اقدامات اٹھائے ہیں ،شاہ محمود قریشی

کلبھوشن باربارسفارتکاروں کوپکارتارہا، انہوں نے ایک نہ سنی اور رسائی کے بجائے راہ فرار اختیار کیا ،

کلبھوشن کہتارہامجھ سے بات کریں اورسفارتکارچلتے بنے،سفارتکاروں نے کلبھوشن سے بات ہی نہیں کرنی تھی تورسائی کیوں مانگی؟، وزیر خارجہ کابیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ کلبھوشن کو قونصلر رسائی کی ضرورت کے مطابق تمام اقدامات اٹھائے ہیں ،کلبھوشن باربارسفارتکاروں کوپکارتارہا، انہوں نے ایک نہ سنی اور رسائی کے بجائے راہ فرار اختیار کیا ،کلبھوشن کہتارہامجھ سے بات کریں اورسفارتکارچلتے بنے،سفارتکاروں نے کلبھوشن سے بات ہی نہیں کرنی تھی تورسائی کیوں مانگی؟۔

جمعرات کو ایک بیان میں مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہاکہ قونصلررسائی کی ضرورت کےمطابق تمام اقدامات اٹھائے۔شاہ محمودقریشی نے کہاکہ بھارتی سفارتکاروں نے کلبھوشن تک رسائی کے بجائے راہ_فراراختیارکیا۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی سفارتکارکوکلبھوشن تک قونصلررسائی دی،آج بھارت کے2سفارتکاروں کوقونصلررسائی دی گئی ۔انہوںنے کہاکہ جوبات طے ہوئی تھی اس کے تحت قونصلررسائی دی۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کی بدنیتی سامنے آگئی یہ قونصلررسائی ہی نہیں چاہتے تھے۔وزیرخارجہ نے کہاکہ کلبھوشن بھارتی سفارتکارکوپکارتارہااوروہ چلے گئے،کلبھوشن کہتارہامجھ سے بات کریں اورسفارتکارچلتے بنے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارتی سفارتکاروں کا رویہ حیران کن تھا،سفارتکاروں نے کلبھوشن سے بات ہی نہیں کرنی تھی تورسائی کیوں مانگی؟۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی سفارتکاروں کودرمیان میں شیشے پراعتراض تھاوہ بھی ہٹادیا۔وزیرخارجہ نے کہاکہ سفارتکاروں نے آڈیوویڈیو ریکارڈ پراعترض کیاوہ بھی نہیں کی،بھارتی سفارتکاروں کی تمام خواہشات پوری کیں پھربھی وہ چلے گئے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar