Home / بلاگ / کرونا وبا انسانیت کیلئے انتباہ

کرونا وبا انسانیت کیلئے انتباہ

تحریر

شیخ طلال امجد

کرونا وبا انسانیت کیلئے ایک انتباہ ہے. اگرحضرت انسان نے اپنے معبود برحق کے انتباہ کونظراندازکیا توپھر اس سے آگے اس کیلئے انتہا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ جوعناصر قدرت اورفطرت کی رٹ چیلنج کررہے ہیں ان کیلئے بھی اِس میں نصیحت ہے ۔

انسان ابھی تک اپنے وسائل اورجدیدترین ٹیکنالوجی کے زور سے کرونا کو زیر کرنے میں ناکام رہا. دواکام کرے نہ کرے دُعا ضرور اثر کرتی ہے اسلئے کرونا کی نابودی کیلئے دنیاوی اسباب اختیارکرنے کے ساتھ ساتھ دعاﺅں کاسلسلہ بھی جاری رکھناہوگا. کیونکہ انسان کی خطاﺅں کے باوجود اللہ تعالیٰ کی عطاﺅں کاسلسلہ جاری ہے۔

ابھی تک کرونا سے بچاﺅکی کوئی مستند دوا منظرعام پرنہیں آئی لیکن اس کے باوجود بھی اگرپاکستان سمیت دنیا بھر میں وائرس زدہ انسان جام صحت نوش کررہے ہیں تویہ اللہ تعالیٰ کاخاص لطف وکرم ہے ۔

یہ وائرس انسانیت کومٹانے نہیں بلکہ جھنجوڑنے اورجگانے پر معمور ہیں ۔ہرانسان نے مرنا ہے لیکن جس انسان کے اندر انسانیت مرگئی ہووہ زندہ ہوتے ہوئے بھی مردہ ہے۔اگرکروناوبا سے چند ہزارانسانوں کی موت ہوجائے لیکن نیم مردہ انسانیت آئی سی یوسے باہرآجائے تویقینااس میں دنیا کیلئے خسارہ نہیں بلکہ خیر ہے ۔

جس کرب سے انسان کو اللہ تعالیٰ کا قرب نصیب ہووہ عذاب نہیں یقینا امتحان ہے اورامتحان انسان کی قابلیت اورصلاحیت بڑھانے کیلئے ہوتے ہیں۔کرونا وبا عنقریب قصہ ماضی بن جائے گی مگر اس کے آنے سے جہاں انسان بہت کچھ نیادیکھیں اور سیکھیں گے وہاں انسانیت کی ترجیحات میں بھی یقینا مثبت تبدیلی آئے گی۔امید ہے ہر نظر کویہ دلخراش منظر یادرہیںگے اور انسانیت دوبارہ آئی سی یومیں نہیں جائے گی۔

میں سمجھتاہوں کرونا نے انسانیت کوجو قیمتی درس دیا ہے اس کے بعد وسائل کے پیچھے دوڑنے اورا س کیلئے کشت وخون کرنے کی بجائے دنیاکودرپیش مسائل کاپائیدارحل تلاش کرنے کی ضرورت ہے ۔کیونکہ دنیا میں جس کسی کواپنی مادی طاقت کازعم تھا وہ آج اپنے زخم چاٹ رہا ہے. مقتدرقوتوں کوکرونا وائرس نے پوری طرح بے بس کردیا ہے۔ایک نادیدہ وائرس نے انسانوں کو محصور جبکہ ہوائی جہازوں کوگراﺅنڈ کردیاہے۔آج محلات اورمحلے والے دونوں طبقات کی سرگرمیاں چاردیواری کے اندر محدود ہیں ۔

قرنطینہ میں ہم اپنے اپنے گریبان میں جھانک اورمعبودبرحق سے مغفرت مانگ سکتے ہیں۔ یہ اپنااپنامحاسبہ جبکہ انفرادی واجتماعی گناہوں کاکفارہ ادا کرنے کابہترین وقت ہے ۔جولوگ اس وقت بھی سیاست کررہے ہیں وہ انسانیت اورریاست کے ساتھ مخلص نہیں ہوسکتے ۔اپوزیشن رہنماءنیک نیت وزیراعظم عمران خان پربیجاتنقیدکرنے کی بجائے انہیں تجاویزاوران کاساتھ دیں ۔اپوزیشن قائدین یادرکھیں اس وقت حکومت کوزچ اوراس کی راہ میں رکاوٹ حائل کرنا درحقیقت کرونا سے متاثرین اورمستحقین کیلئے دشواریاں پیداکرنا ہے۔مستحق خاندانوں کو شفاف انداز سے راشن سمیت نقدرقوم کی فراہمی پی ٹی آئی حکومت کا مستحسن اقدام ہے ۔

اسلامی جمہوریہ پاکستان کوریاست مدینہ بنانے کاتصور اورنعرہ ہمارے ایمان کوتازہ دم کرتا ہے ورنہ ماضی میں کچھ لوگ ہمارے ملک اورمعاشرے کوپیرس بنانے کادعویٰ کیا کرتے تھے۔اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے”میں اپنے بندوں کی نیت دیکھتا ہوں”،وزیراعظم عمران خان کی جیب میں دوچارکھوٹے سکے توہوسکتے ہیں مگران کی نیت اورسمت میں کوئی کھوٹ نہیں ۔میں سمجھتا ہوں ریاست مدینہ کے داعی وزیراعظم عمران خان اللہ تعالیٰ کی غیبی مدداورنصرت کیلئے اپنے ٹیم ممبرز کے ساتھ فیصل مسجد میں سجدہ ریز ہوں اوراس دوران کروناسے بچاﺅکیلئے ضروری ایس اوپیز کی پوری طرح پاسداری کی جائے۔

وزیراعظم عمران خان عبادت کے بعد بارگاہ الٰہی میں دست دعادرازکریں،اس دعا کو سرکاری اورہرنجی چینل پربراہ راست نشر کرتے ہوئے اوورسیزپاکستانیوں سمیت ہم وطنوں کو بھی اس میں شریک کیاجائے ،نہ جانے کس کاآمین کہنا دعا قبول ہونے کاسبب بن جائے ۔بیشک کروناسمیت ہرجاندار اللہ تعالیٰ کی مخلوق اوراس قادروکارساز کے حکم کی پابند ہے ،اللہ تعالیٰ کی رضا اوراسے راضی کرنے کیلئے اس کے روبروسرنڈر کرناہوگا۔اللہ تعالیٰ کوکہناہوگاہم تیرے رحم وکرم پر اوربحیثیت قوم تجھ سے معافی اورتیرے فضل کے خواہاں ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان کے بعد ہمارے ہردلعزیز سپہ سالار جنرل قمرجاویدباجوہ سمیت ریاستی اداروں کے سربراہان ، وزیراعظم آزادکشمیر اورگلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ، ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عامر مجید ،پنجاب کے زیرک چیف سیکرٹر ی جوادرفیق ملک ،معاملہ فہم آئی جی پنجاب شعیب دستگیر،آرپی اوگجرانوالہ ریاض نذیرگاڑا،ڈی پی اوسیالکوٹ مستنصر فیروز ،سی پی اوگجرانوالہ گوہر مشتاق بھٹہ،دوراندیش سی سی پی اولاہورذوالفقار حمید،مستعدڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابرسعید،کہنہ مشق ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور ڈاکٹرانعام وحیدخان ،انتھک ایس ایس پی آپریشنز لاہور فیصل شہزاداور دوسرے اداروں کے سربراہان بھی باری باری اپنے اپنے ٹیم ممبرز کے ساتھ ایس اوپیز کی پاسداری یقینی بناتے ہوئے اپنے سراللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں جھکا اوردونوں ہاتھ دعا کیلئے معبود کی پاک بارگاہ میں اٹھادیں۔

صرف ہمارے صدقات اورہماری دعاﺅںکاسلسلہ وباﺅں اور بلاﺅں کوٹال سکتا ہے ۔پاکستان کے خاص وعام لوگ بھی ا پنی اپنی سطح پر خصوصی عبادت،سخاوت اوردعا کااہتمام کریں ۔وباﺅں اوربلاﺅں سے نجات کیلئے اذانوں کاسلسلہ خوش آئند ہے مگر عوام نمازوں کااہتمام بھی کریں ۔تجارت پیشہ ہم وطن اپنے ہم وطنوں کیلئے آسانیاں پیداکریں،مصنوعات اوراجناس پرجائز منافع ہرٹریڈرکاحق ہے مگر کسی صارف کااستحصال نہ کیاجائے۔ناجائزمال بیشک وبا ل بن جاتا ہے اپنے اعمال اورحقوق العباد پردھیان دیں،مرقداورمحشر میں مال نہیں اعمال نے کام آنا ہے۔ جوصلہ رحمی کامظاہرہ کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ان پررحم فرماتا ہے ۔

پاکستان سمیت دنیا بھر کے ڈاکٹرز اوردوسرے میڈیکل سٹاف کے صادق جذبوں اوران کی جرا¿ت واستقامت کو جس طرح سراہا جارہا ہے وہ بجاطورپراس سے بھی زیادہ دادوتحسین کے مستحق ہیں،لاہورمیں پولیس جوانوں کی طرف سے انسانیت کے مسیحاﺅں کی بھرپور پذیرائی کرتے ہوئے انہیں سلیوٹ کرنا اظہارعقیدت ومحبت کامنفرداورمستحسن انداز ہے۔دوسری طرف عام شہری بھی اپنے محافظ سکیورٹی اداروں کے آفیسرزاوراہلکاروں کوسلیوٹ کررہے ہیں ۔انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے متعدد ڈاکٹرزاورنرسز نے جام شہادت بھی نوش کیا ،ان مسیحاﺅں نے بہادری اوراحساس ذمہ داری کی تاریخ رقم کردی ہے۔

پاک فوج نے سات دہائیوں کے دوران مادروطن میں آنیوالی ہرزمینی وآسمانی آفت کے فوری بعد مصیبت زدگان کی بحالی وآبادکاری کیلئے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔وطن اورہم وطنوں کیلئے پاک فوج کاجذبہ ایثار قابل قدر ہے ۔ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی خصوصی ہدایات پرکروناوبا کے دوران شہریوں میں شعور بیدارکرنے اورانہیں اس وبا سے بچانے کے ساتھ ساتھ انہیں دوسری سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں پاک فوج کے آفیسراورجوان شب وروزکام کررہے ہیں۔

کرونا وبا سے دنیا بدل گئی مگر بھارت کی بربریت کاسورج ابھی تک سوانیزے پر ہے وہ آج بھی بیگناہ کشمیریوں کی جان لے رہا ہے اورساتھ ساتھ ایل اوسی پر پاکستان کے سول شہریوں کوبھی اپنے انتقام اورظلم کانشانہ بنارہا ہے ۔پاک فوج کے جرنیل اور جوان کرونا وبا کے ساتھ ساتھ دشمن کی جارحیت کامقابلہ کرنے کیلئے بھی ہرمحاذ پرسربکف ہیں۔

پاک فوج ،رینجرزاورپولیس سمیت ہماری سکیورٹی فورسز کے مستعداہلکار نہایت فرض شناسی کے ساتھ کرونا وبا کامقابلہ کررہے ہیں۔

چیف سیکرٹری پنجاب جوادرفیق ملک پاک فوج سے ملی مثالی تربیت کے سبب ایک منظم انسان اوربہترین منتظم ہیں،وہ محکمہ اطلاعات پنجاب کے پروفیشنل صوبائی سیکرٹری راجاجہانگیرسمیت دوسرے صوبائی اداروں کے سیکرٹری صاحبان کے ساتھ شہریوں کی کرونا وبا سے حفاظت کیلئے تمام ضروری معاملات اورانتظامات کو نہایت باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں۔انتھک چیف سیکرٹری پنجاب کی نمازفجر کے فوری بعد شروع ہونیوالی سرگرمیاں رات گئے تک اختتام پذیر ہوتی ہیں ۔

چیف سیکرٹری پنجاب جوادرفیق ملک کی طرف سے صوبہ بھر میں مستحق خاندانوں کو رقوم کی فراہمی کیلئے جونظام بنایا گیا وہ اطمینان بخش ہے ۔ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر،آرپی اوگجرانوالہ ریاض نذیرگاڑا ، ڈی پی اوسیالکوٹ مستنصر فیروز ،سی پی اوگجرانوالہ گوہر مشتاق بھٹہ کی ہدایات پران کے ماتحت آفیسرزاورجوان شہریوں کی خدمت کیلئے دن رات سرگرم ہیں،دوران ڈیوٹی ان سرفروش اہلکاروں کی قیمتی زندگی کودرپیش خطرات حکام کی طرف سے ان کیلئے مزید اختیاطی تدابیراورانہیں جدیدسہولیات کی فراہمی کے متقاضی ہیں۔ رقوم کی تقسیم کے دوران پنجاب پولیس نے تسلی بخش انتظامات کئے ہیں مگر اہلکاورں کی زندگی بھی بہت قیمتی ہے ۔پولیس آفیسرزاور اہلکار اپنے اخلاص، جذبہ ایثار اورکردار سے شہریوں کواپناگرویدہ بنارہے ہیں ۔ یقینا بحیثیت قوم متحداورمستعدہوئے بغیر ہم کروناکوشکست نہیں دے سکتے ۔ہمیں اس نازک وقت میں ایک دوسرے پراعتماد برقراررکھنا اورایک دوسرے کوسراہنا اورسہارادینا ہے۔

User Rating: 2.85 ( 1 votes)

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar