Home / پاکستان / کروانا وائرس کا وار، پاک فوج روکنے کو تیار

کروانا وائرس کا وار، پاک فوج روکنے کو تیار

Px01-059 ISLAMABAD: Sep01 - Pakistan Army soldiers moving ahead to stop the activists of PAT and PTI from moving ahead, in Islamabad. ONLINE PHOTO by Waseem Khan

جڑواں شہروں میں ایس او پیز پر عمل کروانے کیلئے پاک فوج نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

فوجی اہلکاروں کا پولیس اور انتظامیہ کے ہمراہ مختلف علاقوں اور شاپنگ اسٹورز کا دورہ ، ایس اوپیز پر عملدر آمد کی ہدایت

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہرراولپنڈی میں ایس او پیز پر عمل کروانے کیلئے پاک فوج نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلے کے مطابق پاک فوج نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) پر عمل درآمد کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال مسلسل بگڑ رہی ہے جس کے پیشِ نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے مزید پابندیاں عائد کرتے ہوئے ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے فوج کی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں۔

فیصلے کے مطابق کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں پرہجوم مقامات پر فوج تعینات کردی گئی۔

فوجی جوان جڑواں شہروں میں کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والوں کی عکس بندی کررہے تھے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی ٹیمیں بھی فوج کے ساتھ ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوجی اہلکاروں نے پولیس اور انتظامیہ کے ہمراہ مختلف علاقوں اور شاپنگ اسٹورز کا دورہ کرکے وہاں موجود گاہکوں اور دکان داروں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد وفاقی وزرا کے ہمراہ قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام میں ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے میں نے پاک فوج کو ہدایت کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں۔وزیراعظم نے کہا تھا کہ ہم عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کررہے ہیں لیکن ہم دیکھ رہے ہیں کہ عوام میں نہ خوف ہے اور نہ احتیاط کررہے ہیں اس لیے وبا کا پھیلاو¿ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar