Home / پاکستان / کراچی میں تحریک انصاف کے خلاف بڑا آپریشن، نئی لسٹیں تیار، وسیع پیمانے پر گرفتاریاں شروع

کراچی میں تحریک انصاف کے خلاف بڑا آپریشن، نئی لسٹیں تیار، وسیع پیمانے پر گرفتاریاں شروع

کراچی،9مئی واقعات پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنمائوں اورکارکنان کی فہرست تیار
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں 9 مئی کے واقعات میں مبینہ طور پر ملوث تحریک انصاف کے سرکردہ اورکارکنان پر مشتمل 402 افراد کی فہرست مرتب کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے تیار کی گئی فہرست میں اراکین اسمبلی، بلدیاتی نمائندے، علاقائی ذمہ داران، فعال کارکان شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق فہرست میں رکن سندھ اسمبلی رزاق گھانجی، منور قریشی، حبیب اللہ خان نیازی، شیروز، اسلم خان نیازی، عمر نیازی، خالد روبی، کامران مہناز، عامر جوگی، یاسر بلوچ، عمیر شاہد، عبید الرحمن ،مسرور سیال،سابق رکن قومی اسمبلی کیپٹن جمیل ،ریٹائرڈ کیپٹن رضوان احمد خان ،سید علی زیدی اور آفتاب صدیقی شامل ہیں۔علاوہ ازیں پولیس کی فہرست میں اراکین قومی اسمبلی فہیم خان، نجیب ہارون، غزالہ سیفی، نصرت وحید ، رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان،شہزاد قریشی،علی جی جی،عمیر عماری ، شہریار خان شر سابق گونرسندھ عمران اسماعیل کا نام بھی شامل ہے جبکہ دیگر میں ثمر علی خان ، فیصل بشیر، کوثر خان ،ظہیر شاہ، شیر محمد کاکڑ،سبحان ساحل، جابرخانزادہ، سلمان خان بنگش، ریاض حیدر، عمر دراز، ادیب احمد ، سید فردوس شمیم نقوی ، رانا محمد شیخ ، حلیم عادل شیخ، ڈاکٹر نیاز، سیف الرحمن ،حبیب سواتی ، ملک شہزاد اعوان ، ربستان خان ،عطااللہ سابق رکن قومی اسمبلی اور دیگر علا قائی ذمہ داران شامل ہیں۔فہرست میں نامزد افراد کے نام، ولدیت، پیشہ، ایڈریس اور موبائل نمبر بھی مرتب کیے گئے ہیں اور اس فہرست کو متعلقہ تھانوں میں ارسال کی جائے گی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar