Home / صفحۂ اول / ڈھاکا ٹیسٹ کا دوسرا دن، 6 اوورز بعد بارش کی نذر ہوگیا ، اظہر نے نصف سنچری مکمل کرلی

ڈھاکا ٹیسٹ کا دوسرا دن، 6 اوورز بعد بارش کی نذر ہوگیا ، اظہر نے نصف سنچری مکمل کرلی

ڈھاکا ٹیسٹ کا دوسرا دن، 6 اوورز بعد بارش کی نذر ہوگیا ، اظہر نے نصف سنچری مکمل کرلی
دوسرے روز چھ اوورز کے بعد دوبارہ میچ شروع نہ ہوسکا ، پاکستان نے 188رنز بنا لئے
میرپور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان بارش کے سبب تاخیر کا شکار ہوئے ڈھاکا ٹیسٹ میں دوسرے دن کے کھیل کا آغاز ہوا تاہم 6 اعشاریہ 2 اوورز کے بعد ہی دوبارہ بارش کی وجہ سے میچ کو روک دیا گیا جو شروع نہ ہوسکا،لنچ سے قبل بارش کے رک جانے پر امپائرز نے پچ اور گراﺅنڈ کا جائزہ لیا اور اسے کھیلنے کے قابل قرار دیا تھا۔دوسرے دن کا کھیل شروع ہونے کے بعد اظہر علی نے بھی اپنی نصف سنچری مکمل کرلی ، دوسرے روز پاکستان نے 188رنز بنا لئے ،بابر اعظم 71 رنز اور اظہر علی 52رنز پر وکٹ پر موجود ہیں تیسرے روز میچ کا آغاز ساڑھے نو بجے ہوگا ۔گزشتہ روز دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل کم روشنی کے باعث وقت سے قبل ختم کردیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ دوسرے روز کا کھیل مقررہ وقت سے آدھے گھنٹے قبل شروع ہوگا تاہم موسم کی خرابی کی وجہ سے مقررہ وقت پر شروع نہیں ہوسکا۔پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے۔قومی ٹیم کے اآﺅٹ ہونے والے کھلاڑی اوپنرز عبد اللہ شفیق اور عابد علی تھے، پاکستان کی پہلی وکٹ 59 رنز پر گری تھی جب عبد اللہ شفیق 25 رنز کی آﺅٹ ہوئے جبکہ دوسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی عابد علی تھے، وہ 39 رنز بناسکے۔پاکستان کے دونوں اوپنرز کو بنگلادیش کے تیج الاسلام نے آﺅٹ کیا۔اس سے قبل ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اپنا وننگ کامبی نیشن کو برقرار رکھا۔خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar