Home / پاکستان / ڈاکٹر رضوان کو چینی اسکینڈل تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی جاری رکھنے کا حکم

ڈاکٹر رضوان کو چینی اسکینڈل تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی جاری رکھنے کا حکم

ڈاکٹر رضوان کو چینی اسکینڈل تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی جاری رکھنے کا حکم

ڈاکٹر رضوان کی ٹیم ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ابوبکر خدا بخش کو رپورٹ کرے گی، ذرائع

اسلام آباد مئی 01 (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی جانب سے ڈاکٹر رضوان کو ایف آئی اے کی چینی اسکینڈل کی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ڈاکٹر رضوان کو پیغام دیا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ چینی اسکینڈل کی تحقیقات جاری رکھیں۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر رضوان کی ٹیم ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ابوبکر خدا بخش کو رپورٹ کرے گی۔

ایف آئی اے کی ٹیم نے جمعے کو سینٹر علی ظفر کو جہانگیر ترین کے خلاف کیس پر بریفنگ دی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں جہانگیر ترین، اور دیگر شوگر مل مالکان کے خلاف کارروائی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar