Home / پاکستان / چینی اور چائے کی پتی میں اضافے کے خاف مذمتی اور اضافے کو واپس لینے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

چینی اور چائے کی پتی میں اضافے کے خاف مذمتی اور اضافے کو واپس لینے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

چینی اور چائے کی پتی میں اضافے کے خاف مذمتی اور اضافے کو واپس لینے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چینی اور چائے کی پتی میں اضافے کے خاف مذمتی اور اس اضافے کو واپس لینے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ۔مسلم لیگ (ن)کی رکن عنیزہ فاطمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ مہنگائی کے مارے عوام کو ایک اور دھچکا، چینی اور پتی کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھا دی گئیں۔ ریٹ بڑھنے سے عام آدمی کیلئے چائے پینا مشکل ہوگیاجس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔حکومت کی جانب سے عوام کو سبسڈی فراہم کرنے کے دعوے بھی دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مزید تکلیف میں مبتلا کردیا ہے۔ چینی کی بوری 6 ہزار روپے سے 6 ہزار200 روپے کی ہوگئی, پتی کی قیمتوں میں بھی 200 روپے کلو تک اضافہ ہوا ہے۔ درجہ اول پتی 995 سے 1200 روپے کلو اور درجہ دوم پتی 850 روپے سے 1 ہزار 50روپے کلو ہوگئی۔ حکومت نے اشیا ضروریہ کی قیمتیں کم نہ کیں تو عوام فاقوں پر مجبور ہوجائیں گے۔اشیا ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے سے جہاں عام آدمی کیلئے گھر کا خرچ چلانا مشکل ہوگیاہے۔ قرار دا د میں مطالبہ کیاگیا کہ چینی اور چائے کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar