Home / پاکستان / چینی، آٹا، خوراک کے بعد عوام پر دوائیوں کی قیمتوں میں اضافے کا بم پھینکاگیا ‘ شہباز شریف

چینی، آٹا، خوراک کے بعد عوام پر دوائیوں کی قیمتوں میں اضافے کا بم پھینکاگیا ‘ شہباز شریف

چینی، آٹا، خوراک کے بعد عوام پر دوائیوں کی قیمتوں میں اضافے کا بم پھینکاگیا ‘ شہباز شریف

ادویات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ غریب مریضوں کےخلاف دہشتگردی کے مترادف ہے ‘ صدر (ن) لیگ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدرو قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے ادویات کی قیمتوں میں 262 فیصد اضافے کی شدید مذمت اور واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نالائقی، بدنیتی اور بدعنوانی کی بڑی بھاری قیمت ہے جو بدقسمتی سے عوام روزانہ کی بنیاد پر چکا رہے ہیں ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے کینسر کے مریضوں کی مفت ادویات تک بند کردیں، مفت علاج، ٹیسٹ اور دوائی سے غریب عوام کو محروم کیا،مہنگائی عروج پر ہے، بجلی گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے ،کہاں گئے وہ دعوے کہ عوام پر خرچ کریں گے،آج عوام کی جیب پر روز ڈاکہ ڈالا جارہا ہے، ادویات کی قیمتوں میں پہلے بھی 500 فیصد اضافہ ہوچکا ہے ،چینی، آٹا، خوراک کے بعد دوائیوں کی قیمتوں میں اضافے کا بم عوام پر پھینکاگیا ،ادویات سکینڈل میں اربوں روپے کمانے والے وزیرکے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی ادویات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ غریب مریضوں کے خلاف دہشتگردی کے مترادف ہے ،حکومت مریضوں پر ظلم بند کرے، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیاجائے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar