Home / بزنس / پی آئی اے کیبن کریو کو اب پرواز سے قبل نشہ آور ٹیسٹ کرانا ہوگا

پی آئی اے کیبن کریو کو اب پرواز سے قبل نشہ آور ٹیسٹ کرانا ہوگا

پی آئی اے کیبن کریو کو اب پرواز سے قبل نشہ آور ٹیسٹ کرانا ہوگا

پی آئی اے میڈیکل ڈویژن کی کیبن کریو کے لیے جاری نئی ایڈوائزری فوری طور پر نافذالعمل ہو گی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن نے کیبن کریو کےلئے پرواز سے پہلے الکوحل ڈوپ ٹیسٹ لازمی قرار دےدیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کیبن کریو کےلئے سانس کا معائنہ لازم قرار دیا گیا ہے جس کے تحت اندرون و بیرون ملک تمام پروازوں پر تعینات کیبن کریو کو جہاز میں سوار ہونے سے قبل سانس کا معائنہ کروانا ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ٹیسٹ کا مقصد کریو میں الکوحل اور نشہ آور اشیاءکے استعمال کی روک تھام ہے، کیبن کریو کے سانس کا معائنہ بریفنگ رومز میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے فلائٹ سرجنز اور میڈیکل آفیسر خود کریں گے

۔پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق عالمی فلائٹ سیفٹی قواعد و ضوابط اور انٹرنیشنل سول ایوی ایشن رولز کے تناظر میں پی آئی اے کی جانب سے یہ اقدام سامنے آیا ہے۔

پی آئی اے میڈیکل ڈویژن کی کیبن کریو کے لیے جاری نئی ایڈوائزری فوری طور پر نافذالعمل ہو گی۔واضح رہے اس قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی پائلٹس اور کاک پٹ عملے کے ٹیسٹ کررہی ہے ، اب پی ا?ئی اے نے تمام پروازوں سے پہلے اپنے فضائی میزبانوں کے ٹیسٹ لازمی کرے گی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar