Home / پاکستان / پیپلزپارٹی کا دہری شہریت اور اسکینڈلز کی زد میں آنے والے تمام کابینہ ارکان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

پیپلزپارٹی کا دہری شہریت اور اسکینڈلز کی زد میں آنے والے تمام کابینہ ارکان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

پیپلزپارٹی کا دہری شہریت اور اسکینڈلز کی زد میں آنے والے تمام کابینہ ارکان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

تانیہ اندروس اور ظفرمرزا کو قربانی کا بکرا بنا کر اصل ذمہ داران پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، نفیسہ شاہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تانیہ اندروس اور ڈاکٹر ظفرمرزا مستعفی ، پاکستان پیپلزپارٹی نے دہری شہریت اور اسکینڈلز کی زد میں آنے والے تمام کابینہ ارکان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ۔

ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ تانیہ اندروس اور ظفرمرزا کو قربانی کا بکرا بنا کر اصل ذمہ داران پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، پیپلزپارٹی نے شہزاد اکبر، زلفی بخاری، شیخ رشید، غلام سرور خان سمیت دیگر اسکینڈلز زدہ ارکان کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ تانیہ اور ظفرمرزا پر ملبہ ڈال کر اصل ذمہ داران کو مزید نوازا گیا ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے، تحریک انصاف کی سلیکٹیڈ حکومت کی وکٹیں گرنا شروع ہوگئی ہیں، تانیہ اور ظفرمرزا کے فیصلے نے پیپلزپارٹی کے خدشات اور تحفظات کو درست ثابت کیا ہے،دہری شہریت اور اسکینڈلز میں ملوث اصل لوگ تاحال کابینہ میں موجود ہیں، تانیہ اندروس اور ظفرمرزا کا مستعفی ہونے  کے بعد باقی ارکان بھی فوری عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔

نفیسہ شاہ نے کہاکہ دیگر ممالک سے وفاداری کا حلف اٹھانے والوں کو اہم عہدوں پر فائز کرنا باعث تشویش ہے، ڈیجیٹل پاکستان کے نام پر نوکریاں فراہم کرنے سمیت دیگر کھوکھلے وعدوں کی حقیقت سامنے آنا شروع ہوگئی ہے، اپوزیشن کو انتقامی کارروایوں کا نشانہ بنانے والی نااہل حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar