Home / صحت / پمز، آکسیجن کے استعمال میں 300 گنا تک اضافہ

پمز، آکسیجن کے استعمال میں 300 گنا تک اضافہ

پمز، آکسیجن کے استعمال میں 300 گنا تک اضافہ

اسلام آباد اپریل 25 (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال میں آکسیجن کے استعمال میں 300گنا اضافہ ہوگیا ۔

جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز منہاج السراج کے مطابق پمز ہسپتال میں آکسیجن کا استعمال 300 گنا تک بڑھ چکا ہے، آکسیجن کا استعمال ہائی فلو آکسیجن کے باعث بڑھا ہے۔ جے ای ڈی منہاج السراج نے کہا کہ ہائی فلو کورونا مریض کو یومیہ 15 لیٹر آکسیجن درکار ہے، پمز ہسپتال میں 150 مریض ہائی فلو آکسیجن پر ہیں، پمز میں ہائی فلو آکسیجن کے تمام بیڈ بھرچکے۔انہوں نے کہا کہ پمز ہسپتال میں کورونا کے 14 مریض ایمرجنسی میں ہیں، ہسپتال آنے والوں کو ہائی فلو آکسیجن کی ضرورت ہے،

پمز میں موجود 22 کم فلو آکسیجن بیڈز کو ہائی فلو میں تبدیل کررہے ہیں۔

منہاج السراج کے مطابق کورونا کے مریضوں کو ہائی پریشر آکسیجن والے میڈیکل آئی سی یو بھی منتقل کیا جا رہا ہے ،وینٹی لیٹرز پر موجود 4 مریضوں کو میڈیکل آئی سی یو منتقل کر دیا گیا۔جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز منہاج السراج کے مطابق پمز ہسپتال میں اس وقت 7 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar