Home / پاکستان / پلڈاٹ نے پاکستان کی طرف سے بد عنوانی کیخلاف اقوام متحدہ کنونشن پر عملدرآمد کی پہلی سول سوسائٹی متوازی رپورٹ جاری کر دی

پلڈاٹ نے پاکستان کی طرف سے بد عنوانی کیخلاف اقوام متحدہ کنونشن پر عملدرآمد کی پہلی سول سوسائٹی متوازی رپورٹ جاری کر دی

پلڈاٹ نے پاکستان کی طرف سے بد عنوانی کیخلاف اقوام متحدہ کنونشن پر عملدرآمد کی پہلی سول سوسائٹی متوازی رپورٹ جاری کر دی

کوئٹہ( ڈیلی پاکستان آن لائن)اپنی نوعیت کی پہلی کاوش کے طور پر پلڈاٹ نے پاکستان کی سول سوسائٹی کی طرف سے پاکستان کی بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کنونشن (UNCAC) پر عمل درآمد پر مبنی پہلی متوازی رپورٹ جاری کر دی ہے۔UNCAC انسداد بدعنوانی سے متعلق قانونی طور پر قابل نفاذ پہلا بین الاقوامی معاہدہ ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کے ان 181 رکن ممالک میں شامل ہے جنہوں نے UNCAC کی توثیق کی ہے۔ UNCAC کے تحت یہ لازم ہے کہ ہر دستخط کنندہ ریاست اس کی شقوں کے نفاذ کا جائزہ لے۔ باضابطہ طور پر جائزہ کے نظام کے تحت بیلٹنگ کے ذریعے منتخب دو ممالک کے ماہرین دوسری ریاست کے انسداد بدعنوانی کے قوانین اور طریقہ کار کا جائزہ لیتے ہیں تاکہ اس ریاست کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر UNCAC کی دفعات کے نفاذ کا اندازہ لگایا جا سکے۔ اس کے علاوہ کسی ملک کی سول سوسائٹی تنظیموں کے ذریعے آزادانہ متوازی عمل درآمد کا جائزہ لینے کی بھی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ اس لییپلڈاٹ نے اپنے ریاستی اداروں اور بدعنوانی سے نمٹنے کے طریقہ کار کے تاثر کاجائزہ لینے کے لیے UNCAC کے پاکستان میں نفاذ کا ایک آزاد متوازی جائزہ لیاہے۔82 صفحات پر مشتمل پلڈاٹ کی متوازی رپورٹ جامع اور آزاد تحقیق پر مبنی ہے جو UNCAC کے باب II (احتیاطی اقدامات) اور باب V (اثاثوں کی بازیابی) میں پاکستان کے نفاذ کا جائزہ لیتی ہے۔ پلڈاٹ کی یہ رپورٹ ایک سال پر محیط جامع تحقیق کا نتیجہ ہے جس نے پاکستان میں انسداد بدعنوانی کو کنٹرول کرنے والے قانونی فریم ورک کی پیچیدگیوں پر گہرائی سے غور کیا ہے تاکہ حکومت کی جانب سے فریم ورک کے نفاذ کا ایک بامقصد اور آزادانہ جائزہ لیا جا سکے۔ جب کہ پاکستان میں انسداد بدعنوانی کے بارے میں غالب عوامی گفتگو صرف انسداد بدعنوانی کے نظام کے سرسری جائزے پر مبنی ہے، پلڈاٹ رپورٹ پاکستان کے انسداد بدعنوانی کے نظام اور اس کے نفاذ کے ساتھ ساتھ انسداد بدعنوانی کے لیے پاکستان کے عالمی وعدوں سے متعلق کلیدی اداروں کی کارکردگی کا تناظرپیش کرنے اور شہریوں کی جانب سے ایک آزادانہ جائزہ لینے کے لیے وسیع پیمانے پر کیے گئے مطالعے کا نتیجہ ہے۔ پلڈاٹ کی متوازی رپورٹ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ پاکستان نے UNCAC کے نفاذ اور نفاذ کے پہلوؤں اور کچھ متعلقہ اداروں کی کارکردگی میں معقول پیش رفت کی ہے۔ رپورٹ میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ انسداد بدعنوانی اور نگرانی کے فریم ورک کے اندرپاکستان نے حالیہ برسوں میں کئی اہم قانونی ترامیم کو نافذ کیا ہے جو پارلیمنٹ کے لیے بجٹ کی نگرانی کا کردار متعین کرتی ہیں اور وفاقی و صوبائی سطح پر معلومات تک رسائی مہیا کرتی ہیں۔ صوبوں میں مفادات کے تصادم سے نمٹنے کے لیے قوانین کو اپنانے اور دیگر کے علاوہ مخبری کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرنے کی بات چل رہی ہے۔پلڈاٹ کی جانب سے اپنی متوازی رپورٹ میں اہم سفارش یہ کی گئی ہے کہ پاکستان میں UNCAC کے نفاذ کے لیے پارلیمان کے نگرانی کے طریقہ کار کو مضبوط کرنے کی فوری ضرورت ہے۔ قانون و انصاف کی پارلیمانی قائمہ کمیٹیوں کے ساتھ ساتھ دیگرکمیٹیوں کو بھی پاکستان میں UNCAC کے نفاذ کی نگرانی میں موثر اور فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ پارلیمنٹرینز کا فرض ہے کہ وہ ایگزیکٹو سے قومی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کا مطالبہ کریں اور یہ کہ وہ بین الاقوامی ذمہ داریوں کی تکمیل کے بارے میں پارلیمنٹ کو باقاعدگی اور تفصیل سے رپورٹ کریں۔اپنیازاد متوازی جائزہ کے عمل میں پلڈاٹ نے رپورٹ کا مسودہ قومی احتساب بیورو (NAB) کے ساتھ بھی شیئر کیا۔ پلڈاٹ رپورٹ کے حتمی ورڑن میں ممکنہ حد تک نیب کی طرف سے کی گئی سفارشات شامل ہیں۔پاکستان میں UNCAC کے باب II (احتیاطی اقدامات) اور باب V (اثاثوں کی بازیابی) کے نفاذ سے متعلق پلڈاٹ کی رپورٹ UNCAC کوائلیشن کی طرف سے شائع کی گئی ہیجو کہ UNCAC کی توثیق، نفاذ اور نگرانی کو فروغ دینے والی سول سوسائٹی کی تنظیموں کا ایک عالمی نیٹ ورک ہے۔ UNCAC کوائلیشن کی جانب سے فراہم کی گئی معاونت کے لیے پلڈاٹ ممنون ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar