Home / بزنس / پاک۔افغان فرینڈ شپ گروپ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کی پہلی ٹاسک فورس کا اجلاس ،پر مال بردارکنٹینرز کی نقل و حمل میں رکاٹوں کو دور کر نے پر گفتگو

پاک۔افغان فرینڈ شپ گروپ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کی پہلی ٹاسک فورس کا اجلاس ،پر مال بردارکنٹینرز کی نقل و حمل میں رکاٹوں کو دور کر نے پر گفتگو

پاک۔افغان فرینڈ شپ گروپ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کی پہلی ٹاسک فورس کا اجلاس ،پر مال بردارکنٹینرز کی نقل و حمل میں رکاٹوں کو دور کر نے پر گفتگو

باڈرز پر کنٹینرز کے کلیئرنس کے عمل میں تیزی لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں،سرحد چیمبر آف کامرس و ایوان صنعت و تجارت کے نمائندوں کا مطالبہ

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کو فروغ دینے اور عوامی سطح پر رابطوں میں اضافے کے لیے پارلیمان اپنا بھرپور کردار ادا کریگی، اسد قیصر

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کو فروغ دینے اور عوامی سطح پر رابطوں میں اضافے کے لیے پارلیمان اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

جمعرات کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پاک۔افغان فرینڈ شپ گروپ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کی پہلی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں وزیر دفاع پرویز خٹک ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان ، وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان صادق خان اور متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے جبکہ ٹاسک فورس کے اجلاس میں سرحد چیمبر آف کامرس و ایوان صنعت و تجارت کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔

اجلاس میں پاک افغان تجارت کو فروغ دینے اور باڈرز پر مال بردارکنٹینرز کی نقل و حمل میں رکاٹوں کو دور کرنے کے حوالے سے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اسد قیصر نے کہاکہ فغانستان کے ساتھ تجارت کو فروغ دینا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، دو طرف تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھاے جار ہے ہیں،دونوں ممالک کے مابین تجارت کو فروغ دینے اور عوامی سطح پر رابطوں میں اضافے کے لیے پارلیمان اپنا بھرپور کردار ادا کرئے گی۔

سرحد چیمبر آف کامرس و ایوان صنعت و تجارت کے نمائندوں نے پاک۔ افغان تجارت کے فروغ کے لیے اسپیکر کی گہری دلچسپی کو سراہا۔ اور کہاکہ باڈرز پر کنٹینرز کے کلیئرنس کے عمل میں تاخیر سے تجارتی سامان کے خراب ہونے کا خطرہ ہوتا ہے ، باڈرز پر کنٹینرز کے کلیئرنس کے عمل میں تیزی لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں.

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar