Home / انٹر نیشنل / پاکستان کا امریکہ کو دو ٹوک جواب، امریکی صدر کی دعوت ٹھکرا دی

پاکستان کا امریکہ کو دو ٹوک جواب، امریکی صدر کی دعوت ٹھکرا دی

پاکستان امریکا میں جمہوریت پر سربراہ کانفرنس میں شرکت نہیں کریگا، ترجمان دفتر خارجہ
دوسری جمہوری سربراہ کانفرنس کی دعوت پر امریکا اور شریک میزبان ممالک کے مشکور ہیں،بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دوسری جمہوری سربراہ کانفرنس کی دعوت پر امریکا اور شریک میزبان ممالک کے مشکور ہیں، پاکستان امریکا میں جمہوریت پر سربراہ کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم امریکا سے اپنی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، بائیڈن انتظامیہ کے دور اقتدار میں اس دوستی میں اضافہ ہوا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان 2021 میں ہونے والی اس سربراہ کانفرنس کے عمل کا حصہ نہیں رہا، اس کانفرنس میں بعض ممالک کو قومی سطح پر کچھ وعدوں کی ضرورت تھی، سربراہ کانفرنس کا عمل اب ایک ایڈوانس سطح پر ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے عوام کا جمہوریت اور جمہوری اقدار کا گہرا عزم ہے، پاکستانی نسلوں نے وقتاً فوقتاً جمہوریت اور بنیادی انسانی حقوق و آزادیوں کا بول بالا کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ رواں ماہ قوم جمہوریت و سیاست کی 50 ویں سالگرہ منا رہی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar