Home / پاکستان / پاکستان میں موبائل فونز کی درآمدات میں 2020 کی پہلی سہ ماہی میں 83.17 فیصد کا نمایاں اضافہ

پاکستان میں موبائل فونز کی درآمدات میں 2020 کی پہلی سہ ماہی میں 83.17 فیصد کا نمایاں اضافہ

جولائی تا ستمبر2020 تک کی مدت میں ملک میں 492.89 ملین ڈالرمالیت کے موبائل فونزکی درآمدات ریکارڈ کی گئیں

اسلام آباد۔21اکتوبر (ڈیلی پاکستان آن لائن) :ملک میں موبائل فونز کی درآمدات میں 2020 کی پہلی سہ ماہی میں 83.17 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا ستمبر2020 تک کی مدت میں ملک میں 492.89 ملین ڈالرمالیت کے موبائل فونزکی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 83.17 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 269.08 ملین ڈالرمالیت کے موبائل فونز کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھی۔ سالانہ بنیادوں پر ستمبر2020 میں موبائل فونز کی درآمدات میں گزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 76.69 فیصد اورماہانہ بنیادوں پر17.79 فیصد اضافہ ہوا۔
واضح رہے کہ پہلی سہ ماہی میں درآمدات کا حجم 11.262 ارب ڈالررہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی عرصہ کے مقابلہ میں 0.56 فیصد زیادہ ہے ، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملکی درآمدات کا حجم 11.262 ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar