Home / بزنس / پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے چینی درآمد کے حکومتی فیصلے ’چینی ڈکیتی پارٹ تھری ‘قرار دے دیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے چینی درآمد کے حکومتی فیصلے ’چینی ڈکیتی پارٹ تھری ‘قرار دے دیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے چینی درآمد کے حکومتی فیصلے ’چینی ڈکیتی پارٹ تھری ‘قرار دے دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے چینی درآمد کے حکومتی فیصلے ’چینی ڈکیتی پارٹ تھری ‘قرار دے دیا ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ چینی چور عمران مافیا نے ایک دفعہ پھر ملک میں چینی کا ذخیرہ ختم کر دیا ہے اپوزیشن پہ این آر او لینے کا الزام اور چینی چور عمران مافیا نے ملک سے ایک دفعہ پھر چینی غائب ،عمران صاحب صاحب چینی چور کر کے عوام کو ویکٹری کا نشان بنا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ قوم خبردار رہے، عمران مافیا چینی درآمد کے نام پر بڑی ڈکیتی کرنے جارہا ہے ،کچھ عرصے بعد عمران صاحب پھر چینی انکوائری کمشن بنائیں گے اور خود کوایک اور’ این۔ آر۔ او‘ دیں گے،عمران مافیا 3 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی آڑ میں قوم اور اس کے خزانے سے اربوں روپے مزید لوٹنے کی منصوبہ بندی کرچکا ہے ،عمران صاحب 23 ارب روپے سے زائد چینی مافیا کو عیدی دے رہے ہیں ،عمران صاحب عالمی منڈی سے مہنگے داموں خریدکر مافیاز کے ذریعے وہی چینی مہنگے داموں قوم کو فروخت کرائیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ’ای۔سی۔سی‘ کا فیصلہ اب کس نے کیا ہے؟ اب اعداد وشمار کس نے دئیے ہیں؟عمران صاحب گندم کی کرشنگ سے تین ماہ پہلے چینی کی درآمد کیوں ؟ چینی کی پہلی ڈکیتی کے پیسے ختم ہوگئے ہیں؟عمران صاحب پیپرا رولز سے استثنٰی لے کر عمران مافیا کو سہولت کیوں دے رہے ہیں؟
،

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar