Home / پاکستان / پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کا نیب آر ڈینس سمیت دیگر بلوں پر حکومت سے مذاکرات ختم کر نے کااعلان

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کا نیب آر ڈینس سمیت دیگر بلوں پر حکومت سے مذاکرات ختم کر نے کااعلان

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کا نیب آر ڈینس سمیت دیگر بلوں پر حکومت سے مذاکرات ختم کر نے کااعلان

حکومت سپریم کورٹ کے ہدایت کے مطابق نیب ترمیم پر راضی نہیں ، ہم نے کمیٹی سے واک آﺅٹ کر دیا ہے ،

اب ہماری مشاورت اے پی سی میں ہوگی ،

ابھی بھی امید ہے ایف اے ٹی ایف کی ریکوائرمنٹس کے مطابق ترامیم ہونی چاہیے ،ہمیں حکومت مخلص نظر نہیں آرہی ہے ،شاہد خاقان عباسی ،شیری رحمن ، خواجہ آصف و دیگر کی پریس کانفرنس

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے نیب آر ڈینس سمیت دیگر بلوں پر حکومت سے مذاکرات ختم کر نے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کے ہدایت کے مطابق نیب ترمیم پر راضی نہیں ، ہم نے کمیٹی سے واک آﺅٹ کر دیا ہے ، اب ہماری مشاورت اے پی سی میں ہوگی ،ابھی بھی امید ہے ایف اے ٹی ایف کی ریکوائرمنٹس کے مطابق ترامیم ہونی چاہیے ،ہمیں حکومت مخلص نظر نہیں آرہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف، رانا ثناء اللہ ،پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان اور (ن) لیگ کے عطاءاللہ تارڑ نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ گزشتہ کچھ دنوں سے بات چل رہی کہ حکومت اور اپوزیشن کی بل پر بات ہو رہی ہے، یہ بھی کہا گیا کہ معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بھی بنائی گئی ہے، حکومت نے کہا تھا چار بل دونوں ایوانوں سے پاس کرانا چاہتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ان بلوں میں یو این سکیورٹی کونسل اور نیب آرڈیننس میں ترمیم بھی شامل ہے، یہ اتفاق ہوا کہ چاروں بل اسی سیشن میں قومی اسمبلی سے پاس ہونگے، اینٹی ٹیررزم بل اتنا کی ترمیم اتنی خطرناک تھی کہ ہم نے کہا اس کے بعد جمہوریت نہیں رہے گی۔

انہوں نے کہاکہ نیب بل جو حکومت لائی تھی وہ وہی ہے جو پہلے لایا گیا، نیب بل میں ایک اضافہ تھا جو قانون شہادت کی نفی تھی۔سابق وزیر اعظم نے کہاکہ ہم نے کہا یہ بل پاس نہیں ہوسکتا ، ہم نے کہا ایک نیا بل اتفاق رائے سے پاس کیا جائے گا، ہم نے سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق حکومت سے کہا کہ یہ ترامیم نیب بل میں ہونی چاہئیں، اب ہمیں بتایا گیا ہے کہ حکومت ان ترامیم سے راضی نہیں ہے،اب حکومت گڈ فیٹھ میں اس پر بات نہیں کر رہی، اب حکومت بات نہیں کر رہی اس لئے کمیٹی سے واک آوٹ کیا، اب ہماری مشاورت اے پی سی میں ہوگی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ہمارے فیصلے اب اے پی سی سے ہونگے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ پیپلز پارٹی بھی ن لیگ کی تجاویز سے اتفاق کرتی ہے، ہمیں امید ہے ابھی بھی ایف اے ٹی ایف کی ریکوائرمنٹس کے مطابق ترامیم ہوں، لیکن حکومت ہمیں مخلص نظر نہیں آرہی، یہ اپنے اختلافات مینیج نہیں کر پارہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ہم نے حکومت سے یہ کہا کہ بتا دیں کون سی ترامیم آپ کو پسند نہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اکنامک ٹیرارزم پر ایک خطرناک بل لیکر آئی ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف کی ریکوائرمنٹس ہمارے سامنے نہیں لائی گئیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کے ساتھ اب کوئی مذاکرات نہیں ہونگے، حکومت کی بدنیتی ہے ہم کوئی مذاکرات نہیں ہونگے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar