Home / پاکستان / پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت جیل جاتے ہی آپس میں لڑ پڑی

پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت جیل جاتے ہی آپس میں لڑ پڑی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت جیل جاتے ہی آپس میں لڑ پڑی، شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور اعظم سواتی کا جیل بھرو تحریک کے پہلے روز ہی جیل میں جھگڑا ہو گیا۔پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پہلی ہی رات کوٹھ لکپت جیل میں شاہ محمود ، اسد عمر اور اعظم سواتی کے بیچ جھگڑا ہوا جسکی وجہ سے انہیں الگ الگ جیل میں رکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تینوں سینئر رہنما ایک دوسرے کو گرفتاری کا الزام دیتے رہے۔عامر میر نے دعویٰ کیا کہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او)لاہور کے دفتر چائے پینے جا رہے تھے جب پنجاب پولیس نے انہیں گرفتار کیا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar