Home / انٹر نیشنل / پاکستانکی طرف سے گائیڈڈ میزائل فتح ون کا کامیاب تجربہ ، میزائل140کلومیٹر تک وار ہیڈ لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے.

پاکستانکی طرف سے گائیڈڈ میزائل فتح ون کا کامیاب تجربہ ، میزائل140کلومیٹر تک وار ہیڈ لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے.

اسلام آباد۔7جنوری (ڈیلی پاکستان آن لائن):پاکستان نے گائیڈڈ میزائل فتح ون کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ یہ میزائل140کلومیٹر تک وار ہیڈ لیجانےاور دشمن کے ٹھکانوں کو دور تک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہتھیاروں کا یہ نظام پاک فوج کی صلاحیت اور اہداف کے حصول میں معاون اور مدد گار ثابت ہوگا ۔صدرمملکت ‘ وزیراعظم ‘چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ‘ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سائنسدانوں اور فوج کے جوانوں کو کامیاب میزائل تجربے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان نے ملٹی گائیڈڈلانچ راکٹ سسٹم’’فتح ون‘‘کا کامیاب تجربہ کرلیا ، فتح ون140کلومیٹرتک روایتی ہتھیارلے جانے اور دشمن کےٹھکانوں کودورتک نشانہ بنانےکی صلاحیت رکھتا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar