Home / صحت / وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی کورونا وائرس کا شکار

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی کورونا وائرس کا شکار

لاہور 21 دسمبر (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کے بعد انہوں نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے فوکل پرسن برائے ڈجیٹل میڈیا اظہر مشوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ ‘عثمان بزدار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘وزیر اعلیٰ کو گزشتہ رات سے ہلکی علامات یعنی بخار اور فلو تھا اور وہ ڈاکٹر کے مشورے پر سیلف آئیسولیشن میں ہیں’۔

قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے طبیعت کی ناسازی کے باعث دفتری مصروفیات ترک کردی تھیں۔

اظہر مشوانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ ڈاکٹرز نے طبعیت کی ناسازی کے باعث عثمان بزدار کو عارضی طور پر تمام سیاسی و دفتری مصروفیات ترک کرکے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar