Home / پاکستان / وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کرونا مسائل کے حل کے لیے ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تیار ہے، سینیٹر شبلی فراز

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کرونا مسائل کے حل کے لیے ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تیار ہے، سینیٹر شبلی فراز

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کرونا مسائل کے حل کے لیے ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تیار ہے، سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد اپریل 27 (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کرونا مسائل کے حل کے لیے ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کےلئے تیار ہے۔وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام آن لائن ورکشاپ، پینڈیمک پریپیرڈنس، سائنس اینڈ کاؤنٹرمیرز سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پوری دنیا کی طرح پاکستان کو بھی کرونا کی وبا کا سامنا ہے لیکن ترقی یافتہ دنیا کے مقابلے میں ہمارے چلینجز مختلف تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف ہمیں وبائی مرض کو قابو کرنا تھا اور دوسری طرف ہم ملک کو بند کرنے اور لوگوں کے بھوکے مرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے تھے لہذا ، ہم نے وزیراعظم عمران خان کے ویڑن پر عمل کرتے ہوئے “سمارٹ لاک ڈاؤن” کی پالیسی کو اپنایا۔ انہوںنے کہاکہ معاشرے کے مختلف طبقات جیسے مذہبی رہنماؤں ، ماہرین تعلیم اور مخیر حضرات نے اس عمل میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

سینٹر شبلی فراز نے کہاکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ، ہماری کوششوں اور پالیسیوں کو سراہا گیاتاہم ،اس ضمن میں سائنسدانوں اور محققین کی رائے انتہائی اہم ہے۔انہوںنے کہاکہ اس طرح کی ورکشاپس اور معلوماتی اجتماعات سے ہمارے ملک اور خطے میں وبائی امراض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مزید معلومات مہیاءکرنے میں مدد ملے گی۔ انہوںنے کہاکہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ان مسائل کے حل کے لیے ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar