Home / پاکستان / وزارت انسانی حقوق اور وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے درمیان مختلف معذور بچوں کیلئے جامع تعلیم پر معاہدہ

وزارت انسانی حقوق اور وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے درمیان مختلف معذور بچوں کیلئے جامع تعلیم پر معاہدہ

وزارت انسانی حقوق اور وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے درمیان مختلف معذور بچوں کیلئے جامع تعلیم پر معاہدہ

معاہد ے سے مختلف ہلکی علامات والے معذور بچوں کو تعلیم اور روزگار کے شعبے میں مرکزی دھارے میں لانے میں مدد ملے گی، شیریں مزاری

اقدام سے غریب والدین کو بڑا ریلیف ملے گا جو بصورت دیگرمعمولی معذوری والے اپنے بچوں کو چیک اپ اور علاج معالجے کے لیے ڈاکٹروں سے نہیں کروا سکتے، شفقت محمود
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت تعلیم میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپیشل ایجوکیشن، وزارت انسانی حقوق اور پرائیویٹ ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنزرجسٹریشن اتھارٹی کے درمیان خط مفاہمت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری اور وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے شرکت کی۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ اس سے مختلف ہلکی علامات والے معذور بچوں کو تعلیم اور روزگار کے شعبے میں مرکزی دھارے میں لانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ معمولی علامات والے معذور بچوں کے لیے نارمل اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنا بہت ضروری ہے جس سے انہیں معاشرے میں پروان چڑھنے میں مدد ملے گی۔اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ اس اقدام سے ان غریب والدین کو بڑا ریلیف ملے گا جو بصورت دیگرمعمولی معذوری والے اپنے بچوں کو چیک اپ اور علاج معالجے کے لیے ڈاکٹروں سے نہیں کروا سکتیاسلام آباد میں تقریباً 35000 بچے اور معذور افراد ہیں،ضرورت محسوس کی جا رہی تھی کہ سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں ہلکی سے معذوری والے بچوں کو جامع تعلیم کا موقع فراہم کیا جائے لہذا ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپیشل ایجوکیشن نے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں ڈفرنٹلیایبلڈ افراد کے لیے جامع تعلیم پر ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ اس منصوبے کو فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، اسلام آباد، میٹرو پولیٹن اور پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی کے تعاون سے چلانے کا منصوبہ ہے تاکہ پچاس یونین کونسلوں کے نارمل اسکولوں میں ڈفرنٹلی ایبلڈ افراد کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے حق پر مبنی شمولیت کا نظام متعارف کرایا جا سکے۔ ابتدائی طور پر اس پائلٹ پراجیکٹ کو فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اور PIERA کے تمام سکولوں میں اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کی سطح پر لاگو کیا جا رہا ہے جس میں ہلکے سیڈفرنٹلی ایبلڈ افراد کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ ان اسکولوں کے سربراہان/اساتذہ کو جامع تعلیم پر تربیت فراہم کی جائے گی۔ مشاورتی ورکشاپس اور سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا۔ تقریباً 5000 مختلف معذور بچوں کو رجسٹرڈ/انرول کیا جائے گا اور فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے تحت ریگولر اسکولوں کے 250 اساتذہ کو آئی سی ٹی کی سطح پر تربیت فراہم کی جائے گی۔ 10,000 والدین کو مشاورت اور رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ پراجیکٹ کے بنیادی مقاصد سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں معذور بچوں کو مرکزی دھارے میں لانے کے ہدف کو حاصل کرنا ہے۔ دیگر مقاصد میں بیداری پیدا کرنا اور مقامی کمیونٹی کو تعلیم دینا، معذور بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنا شامل ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar