Home / پاکستان / ورکرز ویلفیئر بورڈ کرپٹ ترین ادارہ ہے، کوئی ملازم بھی قانون کے مطابق بھرتی نہیں کیاگیا، چیف جسٹس گلزار احمد

ورکرز ویلفیئر بورڈ کرپٹ ترین ادارہ ہے، کوئی ملازم بھی قانون کے مطابق بھرتی نہیں کیاگیا، چیف جسٹس گلزار احمد

ورکرز ویلفیئر بورڈ کے پی کے ملازمین سے متعلق مقدمات، سپریم کورٹ نے 294 اساتذہ اور دیگر تعلیمی عملے کی برطرفی کیخلاف اپیلیں خارج کر دیں

ورکرز ویلفیئر بورڈ تحلیل کرکے تمام افسران کو فارغ کردینگے، بڑی بڑی تنخواہیں لینے والوں نے ادارے کی کوئی بہتری نہیں کی، چیف جسٹس گلزار احمد

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے پی کے ملازمین سے متعلق مقدمات کی سماعت کے دور ان 294 اساتذہ اور دیگر تعلیمی عملے کی برطرفی کیخلاف اپیلیں خارج کر دیں۔

جمعرات کو دو ران سماعت چیف جسٹس ریمارکس دیئے کہ کسی سرکاری ادارے میں وزراءکے سفارشی برداشت نہیں کرینگے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ ویکرز ویلفیئر بورڈ بھرتیوں میں وزراءکا کیا کام ہے؟ مزدوروں کا پیسہ سیاسی رشوت کے طور پر پھینکا جاتا ہے۔

چیف جسٹس نے کہاکہ ورکرز ویلفیر بورڈ کے پی کے میں کرپشن اور اقرباپروری عروج پر ہے، ورکرز ویلفیئر بورڈ گھوسٹ ملازمین سے بھرا پڑا ہے، تمام بھرتیاں سیاسی ہیں یا پھر افسران نے اپنے رشتہ دار بھرتی کیے،لگتا ہے سارا کے پی کے صرف سرکاری ملازمت ہی کرتا ہے۔

چیف جسٹس نے کہاکہ ورکرز ویلفیئر بورڈ افسران کو زرا شرم نہیں آتی، ورکرز ویلفیئر بورڈ کرپٹ ترین ادارہ ہے، کوئی ملازم بھی قانون کے مطابق بھرتی نہیں کیاگیا۔چیف جسٹس نے کہاکہ ورکرز ویلفیئر بورڈ تحلیل کرکے تمام افسران کو فارغ کردینگے، بڑی بڑی تنخواہیں لینے والوں نے ادارے کی کوئی بہتری نہیں کی، ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مزدوروں کا پیسہ ہے اس لیے حکومت دلچسپی نہیں لیتی

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar