Home / پاکستان / نیب میں مریم نواز کی پیشی پولیس اور لیگی کارکنوں کے تصادم کی نظر

نیب میں مریم نواز کی پیشی پولیس اور لیگی کارکنوں کے تصادم کی نظر

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کی نیب میں پیشی کے دوران نیب آفس کے باہر پولیس اور لیگی کارکنوں کے درمیان پتھراؤ، پولیس کا جوابی لاٹھی چارج اور شیلنگ، ہنگامہ آرائی کی وجہ سے مریم نواز پراپرٹی کیس میں بیان ریکارڈ نہ کراسکیں۔
مریم نواز کی پیشی کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی بڑی تعداد صبح سے ہی جاتی عمرہ کے باہر پہنچ گئی تھی اور ان کے ہمراہ نیب دفتر کی جانب روانہ ہوئی۔

تاہم نیب کے دفتر کے اطراف کی سڑکوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کیا گیا تھا اور اس سے آگے کسی کارکن کو نہیں جانے دیا گیا جس پر کارکنان مشتعل ہوگئے۔

اس موقع پر پولیس اور کارکنان میں تصادم ہوا اور دونوں جانب سے پتھراؤ کیا گیا اور پولیس نے آنسو گیس کے شیل بھی فائر کیے جس کے باعث صورتحال سخت کشیدہ ہوگئی۔

پتھراؤ سے مریم نواز کی گاڑی شیشہ بھی ٹوٹ گیا۔ پولیس کے مطابق ن لیگی کارکن گاڑی میں پتھر لے کر آئے ،ن لیگ کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

نیب لاہور نے مریم نواز کو رائے ونڈ میں خلاف قانون اور خلاف ضابطہ اراضی انتہائی سستے داموں خریدنے کے معاملے میں انکوائری کے لیے طلب کر رکھا تھا لیکن نیب دفتر کے باہر کشیدگی کی وجہ سے نیب نے مریم نواز کو واپس جانے کا کہہ دیا ۔
لیکن مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز واپس جانے کی بجائے جاتی امرا رائے ونڈ سے ایک جلوس کی شکل میں نیب آفس پہنچیں۔

اس دوران پولیس کی جانب سے روکنے کی کوشش پر ن لیگی کارکن مشتعل ہوگئے جس کے بعد کارکنوں نے رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar