Home / پاکستان / نیب سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہورہا ہے، میرشکیل الرحمٰن کی ضمانت ہونی چاہیے، عرفان قادر

نیب سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہورہا ہے، میرشکیل الرحمٰن کی ضمانت ہونی چاہیے، عرفان قادر

نیب سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہورہا ہے، میرشکیل الرحمٰن کی ضمانت ہونی چاہیے، عرفان قادر

امید ہے پارلیمنٹ آئندہ دنوں میں نیب قوانین پر غور کرے گی، سابق اٹارنی جنرل کا انٹرویو

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہاہے کہ سپریم کورٹ نے دو ٹوک کہہ دیا ہے کہ نیب سیاسی مقاصد کے لئے استعمال ہورہا ہے، کیس کے فیصلے کی روشنی میں میرشکیل الرحمٰن کی ضمانت ہونی چاہیے۔

ایک انٹرویومیں سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا کہ جب تک کسی کو سزا نہیں ہوتی اسے قید کرنا جائز نہیں ہے، یہ فیصلہ دیگر کیسز میں مشعل راہ ہے۔

عرفان قادر نے کہا کہ اس کیس کے فیصلے کی روشنی میں میرشکیل الرحمٰن کی ضمانت ہونی چاہیے، میر شکیل الرحمٰن کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے پارلیمنٹ آئندہ دنوں میں نیب قوانین پر غور کرے گی۔سابق اٹارنی جنرل نے کہا کہ چیئرمین نیب ادارے کی غلطیوں کو مانیں اور ادارے کی بہتری کو یقینی بنائیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar