Home / پاکستان / میں کارکنوں کے پاس جاؤں گی، مریم نواز

میں کارکنوں کے پاس جاؤں گی، مریم نواز

سیاسی جدوجہد میں کارکنوں نے جتنا ساتھ دیا، شکریہ ادا نہیں کرسکتی،مریم نواز

بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہاہے کہ سیاسی جدوجہد میں کارکنوں نے جتنا ساتھ دیا، شکریہ ادا نہیں کرسکتی،کارکنوں کی بات سننا جمہوریت ہے ، پورے پاکستان کے کارکنوں کے پاس جائونگی۔ مریم نواز کی زیرصدارت تنظیمی اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار سے تنظیمی عہدیدار اوردیگر رہنما شریک ہوئے ۔ مریم نواز نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کارکن ہی جماعت کی اصل طاقت اور سرمایہ ہوتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایسی جماعت کا حصہ ہونے پر فخر ہے جس کی قیادت بھی شیر ہے اور کارکن بھی شیر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میں اپنے آپ کو پارٹی کا کارکن سمجھتی ہوں، آپ کا ساتھ ہی پارٹی کی طاقت ہے۔مریم نواز نے کہاکہ تنظیمی دوروں کا مقصد آپ سے مشاورت اور تجاویز کا حصول ہے،تنظیمی جائزہ ضروری ہے تاکہ جماعت کی قوت میں مزید اضافہ ہو۔مریم نواز نے کہاکہ سیاسی جدوجہد میں کارکنوں نے جتنا ساتھ دیا، شکریہ ادا نہیں کرسکتی،آپ کو سننے آئی ہوں، آپ کی راہنمائی اور مشاورت سے آگے بڑھیں گے۔ انہوںنے کہاکہ پورے پاکستان کے کارکنوں کے پاس جائوں گی، کارکنوں کی بات سننا ہی جمہوریت ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar