Home / پاکستان / میٹرک اور انٹر کی جماعتوں کو تعلیمی سرگرمیاں 18 جنوری سے شروع کرنے کی اجازت

میٹرک اور انٹر کی جماعتوں کو تعلیمی سرگرمیاں 18 جنوری سے شروع کرنے کی اجازت

اسلام آباد۔4 جنوری (ڈیلی پاکستان آن لائن):وفاقی وزارت تعلیم نے فیصلہ کیا ہے کہ 18 جنوری 2021 سے میٹرک اور انٹر کی جماعتوں کو تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت ہو گی . تمام بورڈ کے مارچ اور اپریل کے مہینے میں منعقد ہونے والے امتحانات کو ملتوی کر کے مئی اور جون کے مہینوں میں منعقد کرانے کی اجازت ہو گی.
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تعلیمی ادارے بند کرنے سے کورونا وائرس کی وبا کی دوسری لہر میں کمی واضح طور پر نظر آئی تاہم حکومت کا دو ٹوک فیصلہ ہے کہ بچوں کی صحت کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی. این سی او سی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں 25 جنوری سے پرائمری تا مڈل جماعتوں کو تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دی جائے گی۔تیسرے اور آخری مرحلے میں یکم فروری سے یونیورسٹیز اور کالجز کا باقاعدہ دوبارہ سے آغاز کیا جائے گا۔اسی سلسلے میں کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے 14 اور 15 جنوری کو منعقدہ اجلاس میں تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar