Home / شوبز / مہذب معاشروں میں دوسروں کے معاملات میں مداخلت کواچھا نہیں سمجھاجاتا‘متیرا

مہذب معاشروں میں دوسروں کے معاملات میں مداخلت کواچھا نہیں سمجھاجاتا‘متیرا

مہذب معاشروں میں دوسروں کے معاملات میں مداخلت کواچھا نہیں سمجھاجاتا‘متیرا

کچھ لوگ تودوسروں کے معاملات میں مداخلت کرنے کو ثواب کا کام سمجھتے ہیں‘ انٹر ویو

لاہوراپریل 25(ڈیلی پاکستان آن لائن) شوبز سٹار متیرا نے کہا ہے کہ یہ المیہ ہے کہ لوگ دوسروں کوخوش بھی نہیں دیکھ سکتے ،ہمارے ہاں کچھ لوگ دوسروں کے معاملات میں مداخلت کرنے کو ثواب کا کام سمجھتے ہیں حالانکہ مہذب معاشروں میں اس عمل کو اچھا نہیں سمجھا جاتا۔

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے متیرا نے کہا کہ ہمارے اردگردایسے لوگ بھی موجود ہوتے ہیں جنہیںدوسروں کی خوشیاں ایک آنکھ نہیں بھاتیں اور وہ انتہا کی حسد کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اخلاقی طو رپر کسی کو بھی دوسروں کے معاملات میں ہرگز مداخلت نہیں کرنی چاہیے اور جہاں کسی کی ذاتی زندگی شروع ہو جائے تو اس عمل کو ایک حد تک ہی ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ میں بے جا تنقید کرنے والوں کی باتوں کو کبھی بھی اہمیت نہیں دیتی کیونکہ اگر یہ لوگ اس قابل ہوتے تو کبھی منفی سر گرمی نہ کرتے ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar