Home / انٹر نیشنل / موٹاپے کا شکار افرادکو کورونا سے زیادہ خطرہ لاحق ہو سکتا ہے،نئی تحقیق

موٹاپے کا شکار افرادکو کورونا سے زیادہ خطرہ لاحق ہو سکتا ہے،نئی تحقیق

ڈیلی پاکستان آن لائن

واشنگٹن : نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ موٹاپے کے شکار کورونا وائرس کے مریضوں کو کسی اور شخص سے زیادہ خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔وزن جتنا زیادہ ہوگا آپ میں اتنی ہی زیادہ چربی ہوگی ہے اور آپ کے پھیپھڑے اتنے ہی کمزور ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونیورسٹی آف ریڈنگ کے ڈاکٹر دیان سیلایانے بتایاکہ اس کا مطلب ہے کہ آپ کے جسم کے لیے خون کی گردش کو یقینی بنانا زیادہ مشکل ہے اور یہ آپ کے جسم پر بوجھ ڈالتا ہے۔ اگر ایسے کسی شخص کو کورونا وائرس کا انفیکشن ہوجائے تو یہ بہت تشویشناک صورتحال بن سکتی ہے۔یونیورسٹی آف ریڈنگ کے ڈاکٹر دیان سیلایا بتاتے ہیں کہ ایسے زیادہ تر مریضوں کا جسم خون کو مختلف اعضا تک پہنچا نہیں پاتا، جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہو سکتی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar