Home / صفحۂ اول / موسمیاتی تبدیلی : آئندہ انسانی نسلیں زمین پر تباہی کے دہانے پر ہوں گی

موسمیاتی تبدیلی : آئندہ انسانی نسلیں زمین پر تباہی کے دہانے پر ہوں گی

موسمیاتی تبدیلی : آئندہ انسانی نسلیں زمین پر تباہی کے دہانے پر ہوں گی
پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیاں آئندہ دہائیوں میں زمین پر زندگی کو نئی شکل دے سکتی ہیں اور اگر حرارت پیدا کرنے والے کاربن سے پیدا ہونے والی آلودگی کو قابو بھی کر لیا گیا تب بھی آئندہ نسلوں کو اس سے بھی بدتر صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔تقریباً 200کے قریب ممالک کے نمائندوں نے پیرس میں ہونے والے آن لائن اجلاس میں شرکت کی ہے جس میں اقوام متحدہ کی طرف سے پیش کی گئی سائنسی رپورٹ کی توثیق کے لیے بحث مباحثہ کیا گیا۔ “عالمی ادارہ موسمیات کی تنظیم کے سربراہ پیٹیری طلاس نے زوم کے ذریعہ تقریبا 700مندوبین کو بتایا کہ جس رپورٹ کو آپ حتمی شکل دینے جارہے ہیں وہ پوری دنیاکے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی پر بین الاحکومتی پینل نومبر میں گلاسکو میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ہونے والی کانفرنس کی کامیابی کے لیے بہت اہم ہے۔ تینوں براعظموں میں حالیہ ہفتوں میں جاری ریکارڈ توڑ گرمی کی لہر، سیلاب اور خشک سالی فیصلہ کن کارروائی کا تقاضا کر رہی ہے۔ اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کی کمیٹی کی سربراہ پیٹریسیا ایسپینوسا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم برسوں سے آپ لوگوںکو خبردار کر ہے ہیں کہ دنیا میں انسانی زندگی پر موسمیاتی تبدیلیوں کے ہونے والے منفی اثرات ایک حقیقت ہیں جو مزید تباہی کا پیش خیمہ ہو سکتے ہیں۔ آئی پی سی سی کی 2014کی جامع جائزہ رپورٹ کے بعد اب یہ ایک مختلف دنیا ہے۔ یہ ایک خام خیال ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والی حرارت کی لہریں صرف مستقبل کا ایک مسئلہ ہے۔ پیرس معاہدے میں اس بات کی یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ دنیا میں تمام حکومتیں ایسے اقدامات کریں گی جس سے 2ڈگری سینٹی گریڈ تک حرارت کو کم کر کے اسے واپس انیسویں صدی میں موجود عالمی حرارتی معیار تک لایا جائے گا۔ حیاتیاتی ایندھن کے جلنے اور زراعت سے پیدا ہونے والی کاربن آلودگی اور میتھین لیک نے تھرمامیٹر کو اب تک 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ تک مزید بڑھا دیا ہے۔ 2015کے معاہدے میں بھی اس بات کا اعادہ کیا گیا تھا کہ حرارت کو 1.5ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کیا جائے گا اور بدقسمتی سے اس معاہدے کو بری طرح سے نظرانداز کیا گیا ہے۔ لیکن 2018 میں آئی پی سی سی کی ایک خصوصی رپورٹ میں یہ دکھایا گیا کہ انسانیت اور کرہ ارض کے لیے 2ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ کتنا تباہ کن ہو سکتا ہے۔ سائنس دانوں نے حساب لگایا ہے کہ گرین ہاس گیس کے اخراج میں 2030 تک 50 فیصد کمی واقع ہوسکتی ہے اور 2050تک اس پر مکمل قابو پایا جاسکتا ہے۔ ایسپینوسا نے کہا ، حقیقت یہ ہے کہ ہم صدی کے آخر تک ماحولیاتی تبدیلی کو 1.5 ڈگری تک محدود رکھنے کے پیرس معاہدے کے اہداف کو حاصل کرنے کی طرف ابھی تک گامزن نہیں ہوئے اور اگر ہمارا یہی روجحان رہا تو دنیا پہلے سے دوگنا زیادہ گرم ہو جائے گی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar