Home / پاکستان / ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد دو لاکھ 57ہزار 914ہوگئی

ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد دو لاکھ 57ہزار 914ہوگئی

ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد دو لاکھ 57ہزار 914ہوگئی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 145 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد مجموعی تعداد دو لاکھ 57ہزار 914ہوگئی جبکہ مزید چالیس مریض زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 5426تک جا پہنچی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 145 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے نتیجے میں مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 57 ہزار 914 ہوگئی،اسی طرح کورونا کے مزید 40 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 426 ہوگئی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے ایک لاکھ 8 ہزار 913، پنجاب میں 88 ہزار 539، خیبر پختونخوا میں 31 ہزار 217، اسلام آباد میں 14 ہزار 402، بلوچستان میں 11 ہزار 322، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 750 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 717 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔کورونا کے 24 ہزار 262 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک ملک بھر میں 16 لاکھ 52 ہزار 183 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 78 ہزار 737 مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar