Home / انٹر نیشنل / مشہور شاعر راحت انتقال کر گئے

مشہور شاعر راحت انتقال کر گئے

مشہور شاعر راحت انتقال کر گئے

ہندی اور اردو زبان کے معروف بھارتی شاعر 70 سالہ راحت اندوری کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد انتقال کرگئے۔

اندور ہسپتال کی انتظامیہ نے تصدیق کی کہ 11 اگست کو شام 4 بج کر 40 منٹ پر راحت اندوری کارڈیو ریسپائریٹری اریسٹ(دل اور پھیپھڑوں کے افعال رکنے) سے چل بسے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ راحت اندوری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، ان کے گردے فیل تھے، وہ ٹی 22 ذیابیطس، فشار خون کا شکار تھے اور ان کی بائیں آنکھ کالے موتیا سے متاثر تھی اور موت سے قبل وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔

دوسری جانب اے این آئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصدیق کی کہ راحت اندوری کو آج 2 ہارٹ اٹیکس آئے اور انہیں 60 فیصد نمونیا تھا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar