Home / پاکستان / مریم نواز کو ذاتی حیثیت میں موقف کیلئے طلب کیا گیا،جواب دینے کی بجائے کارکنان کے ذریعے منظم انداز میں غنڈہ گردی کی گئی‘ نیب

مریم نواز کو ذاتی حیثیت میں موقف کیلئے طلب کیا گیا،جواب دینے کی بجائے کارکنان کے ذریعے منظم انداز میں غنڈہ گردی کی گئی‘ نیب

مریم نواز کو ذاتی حیثیت میں موقف کیلئے طلب کیا گیا،جواب دینے کی بجائے کارکنان کے ذریعے منظم انداز میں غنڈہ گردی کی گئی‘ نیب

20سالہ دور میں پہلی مرتبہ آئینی و قومی ادارے کیساتھ اس نوعیت کا برتا ؤروا رکھا گیا،قانونی کارروائی میں مداخلت پر تحقیقات کی جائیں گی

لیگی رہنماں و کارکنان کے غیر قانونی اقدام اور کار سرکار میں مداخلت کی ایف آئی آر درج کروانے کابھی فیصلہ کیا ہے‘ ترجمان کا اعلامیہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے کہا ہے کہ مریم نواز کو ذاتی حیثیت میں موقف لینے کیلئے طلب کیا گیا تھا تاہم ان کی جانب سے نیب لاہور میں پیش ہوکر جواب دینے کی بجائے مسلم لیگ(ن)کے کارکنان کے ذریعے منظم انداز میں غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پتھرا ؤاور بدنظمی کا مظاہرہ کیا گیا۔

نیب ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 20سالہ دور میں پہلی مرتبہ ایک آئینی و قومی ادارے کے ساتھ اس نوعیت کا برتا ؤروا رکھا گیا ہے جس میں نیب کی عمارت پر پتھرا ؤکرتے ہوئے کھڑکیوں کے شیشے توڑنے کے علاوہ نیب کے عملہ کو بھی زخمی کیا گیا۔

ان حالات میں نیب کی جانب سے مریم نواز کی پیشی کو فوری طور پر منسوخ کرنے کے علاوہ کوئی چارہ کار نہیں تھا۔

نیب کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ مسلم لیگ (ن)کے عہدیداروں اور دیگر شر پسند عناصر کی جانب سے منظم انداز میں قانونی کارروائی میں مداخلت کی تحقیقات کافیصلہ کیا گیاہے۔

نیب نے مسلم لیگ (ن)کے رہنماں و کارکنان کے غیر قانونی اقدام اور کار سرکار میں مداخلت کی ایف آئی آر درج کروانے کابھی فیصلہ کیا ہے۔نیب کی جانب سے آگاہ کیا جاتا ہے نیب ایک قومی ادارہ ہے جس کی تمام تر وابستگیاں ملک و قوم کے ساتھ ہیں۔

نیب کا کسی سیاسی جماعت و گروہ سے کوئی تعلق نہیں جبکہ نیب کے تمام تر اقدامات آئین و قانون کی روشنی میں سر انجام دیتا ہے۔نیب میں پیشی کے لئے آنے والے تمام افراد کو قانون کا احترام کرنا چاہیے کیونکہ نیب میں ذاتی حیثیت میں پیشی کے لئے بلانے کا مقصد قانون کے مطابق کسی بھی شخص کا موقف معلوم کرنا ہوتا ہے۔

نیب کے افسران قانون کے مطابق نیب میں پیشی کے لئے آنے والے ہر شخص کی عزت و احترام کو یقینی بنانے پر سختی سے یقین رکھتے ہیں مگر کسی دباؤ، دھمکی،شر انگیزی /غنڈہ گردی کی پر واہ کئے بغیر اپنے قومی فرائص سر انجام دیتے رہیں گے کیونکہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکسان ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar