Home / پاکستان / محکمہ ریونیو میں کرپشن کی قانونی اجازت دی جائے، وزیراعظم کو خط لکھ دیا

محکمہ ریونیو میں کرپشن کی قانونی اجازت دی جائے، وزیراعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)ان لینڈ ریونیو ملازم نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر کرپشن کرنیکی اجازت مانگ لی۔ملازم نے خط کے متن میں کہا کہ مہنگائی کے باعث گھریلو اخراجات تنخواہ سے پورے نہیں ہو رہے، گھریلو اخراجات ایک لاکھ10ہزار500روپے تک اور تنخواہ کم ہے، تنخواہ نہیں بڑھائی توکرپشن کرنیکی اجازت دی جائے۔ملازم نے وزیراعظم کو خط لکھاکہ مہنگائی اوراخراجات بڑھنے کے باعث مستقبل کیلئے کوئی جمع پونجی نہیں، نیب، ایف آئی اے، پی ایم آفس اور دیگر اداروں کے ملازمین کی تنخواہ زیادہ ہے۔ملازم نے کہاکہ کم تنخواہ اور مہنگائی کے باعث گھریلو اخراجات پوریکرنا ممکن نہیں رہا۔ملازم نے مطالبہ کیا کہ ایف بی آر ان لینڈ ریونیو ملازمین کیلئے ایگزیکٹو الانس فراہم کیا جائے۔خیال رہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں ہوشربا اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں1.80فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح46.65فیصد ہو گئی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar