Home / پاکستان / مجھے اپنے باپ کے نظریے کے لیے جان دینی پڑی تو یہ ایک حقیر نذرانہ ہوگا، مریم نواز

مجھے اپنے باپ کے نظریے کے لیے جان دینی پڑی تو یہ ایک حقیر نذرانہ ہوگا، مریم نواز

لاڑکانہ 27دسمبر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بینظیر بھٹو کی سیاسی جدوجہد اور قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی طرح مجھے اپنے باپ کے نظریے کے لیے جان دینی پڑی تو یہ ایک حقیر نذرانہ ہوگا۔

لاڑکانہ میں بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پرمریم نواز نے اپنےخطاب میں کہا کہ ‘مجھے آج خوشی بھی ہے کہ میں بینظیر بھٹو کی مزار میں حاضری دینے آئی ہوں لیکن دکھ بھی کہ عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو کو جدوجہد کے دوران اپنی جان گنوانی پڑی’۔

انہوں عوام کو مخاب کرکے کہا کہ ‘بی بی شہید کا موت زخم اور صرف آپ کو نہیں لگا، شہید بی بی کی موت کا غم صرف پیلزپارٹی کا نہیں بلکہ ان کی موت کا زخم ہمارے دل پر بھی لگا ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘آج 13 سال بعد بھی ہم نہ صرف آپ کے دکھ میں شریک ہیں بلال بھٹو کے دکھ میں شریک ہے بلکہ بینظیر بھٹو کی موت پاکستان کا قومی سانحہ ہے، جس کا دکھ آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے’۔
مریم نواز نے کہا کہ ‘بھٹو اور بینظیر بھٹو کے قاتلوں کا نام لیوا آج کوئی نہیں ہے لیکن ان کے نام لینے والے آج ہزاروں کی تعداد میں موجود ہیں اور موجود رہیں گے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ٹی وی پر محترمہ بینظیر بھٹو پر جان لیوا حملہ کیا گیا ہے تو میرے والد نواز شریف پنڈی میں موجود تھے اور سیدھے ہسپتال پہنچے اور ڈاکٹروں نے انہیں محترمہ کی شہادت سے آگاہ کیا اور نواز شریف نے پی پی پی کے کارکنوں کو سینے سے لگایا’۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ ‘جس دن محترمہ کو شہید کیا گیا اس دن میں ہمارے گھر میں دادی کے کمرے میں پورا خاندان جمع تھا اورہمارے گھر میں سوگ کا سماں تھا اور میری والدہ سمیت سب اس طرح رو رہے تھے جیسے ہمارے خاندان کا کوئی فرد دنیا سے چلا گیا ہو’۔

انہوں نے کہا کہ ‘میں جانتی ہوں کہ ماں کو کھو دینے کا دکھ کیا ہوتا ہے، میری ماں اس وقت اللہ کو پیاری ہوگئی جب میں جیل کی کال کوٹھری میں تھی، ماں کا دکھ آج بھی اسی طرح تازہ ہے جس طرح ڈھائی سال پہلے تھی، لیکن بلاول کو دیکھتی ہوں تو دکھ ہوتا ہے کیونکہ انہوں نے بہت بچپن میں اپنی ماں کھو دی’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘بینظیر بھٹو سے میری نسبت باپ بیٹی کی لازوال محبت کی بھی ہے، بینظیر اپنے باپ کا مقدمہ لڑتے لڑتے ان کے قدموں میں سو گئیں’۔

#مریم_نواز، #نوازشریف، #نظریہ، #قربان، #بینظیربھٹو، #لاڑکانہ، #برسی،

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar