Home / انٹر نیشنل / فیس بک کی مشکلات میں مزید اضافہ: امن کا نوبل انعام یافتہ ماریا ریسا نے فیس بک کو بڑا خطرہ قرار دے دیا

فیس بک کی مشکلات میں مزید اضافہ: امن کا نوبل انعام یافتہ ماریا ریسا نے فیس بک کو بڑا خطرہ قرار دے دیا

فیس بک کی مشکلات میں مزید اضافہ: امن کا نوبل انعام یافتہ ماریا ریسا نے فیس بک کو بڑا خطرہ قرار دے دیا

امن کا نوبل انعام یافتہ ماریا ریسا نے فیس بک کو جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دے دیا
منیلا(ڈیلی پاکستان آن لائن) امن کا نوبل انعام یافتہ ماریا ریسا نے فیس بک کو جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاور فل سوشل میڈیا نفرت انگیز مواد اور غلط معلومات کی روک تھام میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے اور اس کی پالیسیاں بھی حقائق کے حوالے سے جانبداری پر مبنی ہیں۔ نوبل انعام جیتنے کے بعد پہلی باربین الاقوامی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سینئر صحافی اور ریپلر نیوز سائٹ کی سربراہ ماریا ریسا کا کہنا تھا کہ فیس بک کے الگورتھم حقائق کی ترویج کرنے کی بجائے نفرت اور جھوٹ کو پھیلانے میں مدد کرتے ہیں۔ ان کے یہ بیانات فیس بک جو پہلے ہی شدید تنقید کی زد میں ہے پر مزید دباو ڈالنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس وقت دنیا میں تقریباً 3ارب صارفین فیس بک استعمال کر رہے ہیں۔ فیس بک کی ایک سابق ملازمہ نے بھی حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ فیس بک انتظامیہ نفع کمانے کے لیے نفرت انگیز اور جھوٹ پر مبنی مواد پھیلا رہا ہے۔فلپائن میں فیس بک کے نمائندے نے ریسا کے ریمارکس پر تبصرہ کرنے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔ریسا نے کہا کہ فیس بک خبروں کا دنیا کا سب سے بڑا ڈسٹری بیوٹر بن گیا ہے اور پھر بھی یہ حقائق اور صحافت کے خلاف متعصب ہے۔اگر آپ کے پاس حقائق نہیں ہیں تو آپ کے پاس سچائی نہیں ہو سکتی ، آپ پر اعتماد نہیں ہو سکتا۔ اگر آپ کے پاس ان میں سے کوئی نہیں ہے تو آپ کے پاس جمہوریت نہیں ہے۔سی این این کے سابق صحافی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان آن لائن حملوں کا ایک مقصد ہے ، انہیں نشانہ بنایا جاتا ہے ، انہیں ہتھیار کی طرح استعمال کیا جاتا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar