Home / انٹر نیشنل / فلپائن میں گزشتہ چار برس سے منشیات کے خلاف جنگ میں آٹھ ہزار افراد ہلاک

فلپائن میں گزشتہ چار برس سے منشیات کے خلاف جنگ میں آٹھ ہزار افراد ہلاک

فلپائن میں منشیات کے خلاف جنگ میں ہلاک ہونے والی کی تعداد آٹھ ہزار

جولائی 2016 سے اب تک دو لاکھ چونسٹھ ہزار چھتیس آپریشن،تین لاکھ ستاون ہزار انہتر افراد کو گرفتار کیا گیا،پولیس

منیلا (ڈیلی پاکستان آن لائن) فلپائنی پولیس نے بتایا ہے کہ گزشتہ چار برس سے منشیات کے خلاف جاری جنگ میں مجموعی طور پر آٹھ ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات اہم ہے کہ صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے چار برس قبل برسراقتدار آنے کے بعد ملک بھر میں منشیات فروشوں اور اس دھندے میں ملوث افراد کے خلاف جنگ کا اعلان کیا تھا۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ فقط ستمبر اور اکتوبر کے مہینوں میں پولیس نے اس سلسلے میں نو ہزار کارروائیاں کیں، جن میں ایک سو انیس مشتبہ افراد ہلاک ہوئے۔ پولیس کا کہناتھا کہ جولائی 2016 سے اب تک دو لاکھ چونسٹھ ہزار چھتیس ایسے آپریشن کیے گئے ہیں، جن میں تین لاکھ ستاون ہزار انہتر افراد کو گرفتار کیا گیا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar