Home / انٹر نیشنل / فرانس کا آئندہ جی 20سربراہی اجلاس میں طالبان کو دو ٹوک پیغام دینے کا فیصلہ

فرانس کا آئندہ جی 20سربراہی اجلاس میں طالبان کو دو ٹوک پیغام دینے کا فیصلہ

فرانس کا آئندہ جی 20سربراہی اجلاس میں طالبان کو دو ٹوک پیغام دینے کا فیصلہ
پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ آئندہ جی 20 سربراہی کانفرنس میں افغانستان کے طالبان کو بین الاقوامی تسلیم کی شرائط پر واضح پیغام دینا ہوگا۔منگل کو نشر ہونے والے فرانس انٹر ریڈیو اسٹیشن کے ساتھ ایک انٹرویو میں میکرون نے کہا ہے کہ اگر طالبان چاہتے ہیں کہ دنیا ان کی حکومت کو تسلیم کرے تو انہیں خواتین کو برابری کے حقوق دینے ہوں گے اور بین الاقوامی تنظیموں کو انسانی بنیادوں پر امداد دینے میں تعاون کے ساتھ انتہا پسند مذہبی جماعتوں سے وابستگی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ میکرون نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں بین الاقوامی شناخت کی ایک قیمت ہوتی ہے اور اس تناظر میں ہمارا موقف واضح ہے کہ طالبان کو افغان خواتین کو عزت ووقار دینا ہوگا اور ایسے اقدامات کرنے ہوں گے جس سے مردوں اور عورتوں میں مساوات پیدا ہو۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ وہ بنیادی شرائط ہیں جنہیں طالبان کو پورا کرنا ہوگا اور اس کے بعد ہی دنیا ان کی حکومت کو تسلیم کرے گی۔ اس ماہ کے آخر میں روم میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے میکرون نے کہا کہ ہمیں اجلاس میں افغانستان کے حوالے سے ایک واضح پالیسی کو اختیار کرنا ہوگااور اس اجلاس میں یورپی، افریقی، ایشیائی طاقتوں کا اکٹھ ہو گا اور یہ ایک سنہری موقع ہے کہ تمام دنیا مل کر طالبان کو ایک مضبوط پیغام دیں کہ صرف انہیں شرائط کے ساتھ ہی ان کی حکومت کو تسلیم کیا جائے گا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar