Home / پاکستان / عدالت کا مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے پر بلال سعید ،صباقمر اور دیگر کےخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی کا حکم

عدالت کا مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے پر بلال سعید ،صباقمر اور دیگر کےخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی کا حکم

عدالت کا مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے پر بلال سعید ،صباقمر اور دیگر کےخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی کا حکم

ایس ایچ او اکبری گیٹ تھانہ اندراج مقدمہ کی درخواست موصول کے بعد اپنا فرض ادا کرنے میں ناکام رہے‘ ایڈیشنل سیشن جج عتیق الرحمن

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کی مقامی عدالت نے تاریخی مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے پر گلوکاربلال سعید اورصبا قمر اور محکمہ اوقاف کے افسروں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر تھانہ اکبری گیٹ کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دےدیا جبکہ عدالت نے قرار دیا کہ ایس ایچ او اکبری گیٹ تھانہ اندراج مقدمہ کی درخواست موصول کے بعد اپنا فرض ادا کرنے میں ناکام رہے۔

ایڈیشنل سیشن جج عتیق الرحمن نے سردار فرحت منظور خان چانڈیو ایڈووکیٹ کی اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت گلوکار بلال سعید کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ اوقاف کی اجازت کے بعد مسجد وزیر خان میں ریکارڈنگ کی گئی،ریکارڈنگ کی اجازت کیلئے 30 ہزار روپے فیس بھی ادا کی ۔

وزیراعلی پنجاب بھی معاملے کی تحقیقات کا حکم دے چکے ہیں۔ ان کے موکل سوشل میڈیا پر غیر مشروط معافی بھی مانگ چکے ہیں۔ استدعا ہے کہ اندراج مقدمہ کی درخواست بلاجواز قرار دے کر مسترد کی جائے۔

دوران سماعت پولیس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ متعلقہ ایس پی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ اوقاف کی درخواست پر بلال سعید، صبا قمر، احمد وقاص سمیت دیگر کیخلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

عدالت نے اندراج مقدمہ کی درخواست پرمکمل رپورٹ پیش نہ کرنے پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے قرار دیا کہ 2 بجے تک متعلقہ ایس پی کی رپورٹ نہ آنے پر اکبری گیٹ تھانے کے تمام افسروں کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا جائے گا۔

عدالت نے مزید کہا کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر اکبری گیٹ تھانہ کے ایس ایچ او سمیت دیگر افسروں کی تنخواہیں قرق کرنے کا حکم دیا جائے گا۔

ایس ایچ او اکبری گیٹ نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ معاملہ حساس نوعیت کا ہے، قصور واروں کے تعین کیلئے ڈائریکٹر فنانس محکمہ اوقاف معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں،رپورٹ پیش کرنے کیلئے چار یا پانچ دن کی مہلت دی جائے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar