Home / انٹر نیشنل / عالمی سطح پر ایک اور بڑا اعزاز ،پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل کا مستقل رکن بن گیا

عالمی سطح پر ایک اور بڑا اعزاز ،پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل کا مستقل رکن بن گیا

پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل کا مستقل رکن بن گیا

یہ سب حکومتی اقدامات اور وزیراعظم کی مسلسل کوششوں کے نتیجے ممکن ہوا،کامیاب جوان پروگرام اور یوتھ کونسل کا قیام درست فیصلہ تھا، عثمان ڈار

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی سطح پر ایک اور بڑا اعزاز ،پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل کا مستقل رکن بن گیااس چوالے سے شنگھائی تعاون تنظیم نے پاکستان کے دفتر خارجہ کو آگاہ کر دیا۔

جمعرات کو وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ویڈیو بیان جاری کیا جس میں کہاگیاکہ پاکستان کے لئے اچھی خبر ہے جسے نوجوانوں سے شیئر کرنا چاہتا ہوں،پاکستان کو ایس سی او“کا مستقل رکن بنا دیا گیا ہے۔

عثمان ڈار نے کہاکہ یہ سب حکومتی اقدامات اور وزیراعظم کی مسلسل کوششوں کے نتیجے ممکن ہوا، وزیراعظم کا کامیاب جوان پروگرام اور یوتھ کونسل کا قیام درست فیصلہ تھا۔عثمان ڈار نے کہاکہ پاکستانی نوجوان اب ”ایس سی او“ کی یوتھ کونسل اجلاس میں شریک ہو سکیں گے۔ عثمان ڈار نے کہاکہ اسکل ڈویلپمنٹ کے پروگرامز میں ہمارے نوجوانوں کی شرکت ممکن ہو سکے گی۔ عثما ن ڈار نے کہاکہ اہم پیش رفت پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دفتر خارجہ کی ٹیم کا بھی شکر گزار ہوں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar