Home / پاکستان / عالمی ادارہ صحت نے ن لیگ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی، احتجاجی تحریک کے لیے بڑا جھٹکا

عالمی ادارہ صحت نے ن لیگ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی، احتجاجی تحریک کے لیے بڑا جھٹکا

تحریر

مظفر علی جنگ

ایک ایسے وقت میں جب پاکستان میں حزب اختلاف کی بڑی جماعتیں تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف ملک بھر میں بھر پور احتجاج کررہی ہے اوربڑے بڑے جلسوں کے انعقاد کا دعویٰ کر رہی ہے وہاں پر عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ تمام ممالک کو فوری طور پربڑے جلوس پر پابندی لگانی چاہیے۔ دنیا بھر میں کورونا انفیکشن کے معاملات کے تیزی سے بڑھنے کے پیچھے بڑے جلسے ہی ذمہ دار ہیں، اب چاہے وہ اسٹیڈیم میں جمع بھیڑ ہو، نائٹ کلب ہو، مذہبی مقامات ہوں یا دیگر بھیڑ بھاڑ والے مقامات۔

عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹریڈوس اڈانوس گیبرسس نے مشرقی بحیرہ روم کے خطہ کی علاقائی کمیٹی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کووڈ-19 کے خلاف لڑنے کے لیے صرف ویکسین کے انتظار میں بیٹھے رہنا بے معنی ہے بلکہ اس کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لیے جو بھی انتظامات ابھی موجود ہیں، ان کا بھر پور استعمال کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا انفیکشن کے معاملے میں اضافہ ہورہا ہے اور تمام ممالک کو ابھی چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ کووڈ-19 وائرس اب بھی پھیل رہا ہے اور کئی لوگوں کے اس کی زد میں آنے کا شبہ ہے۔ ایسی صورت میں صرف ویکسین کے انتظار میں بیٹھا نہیں جاسکتا ہے۔ موجودہ صحت نظام کا استعمال کرکے لوگوں کی زندگیاں بچانا ضروری ہے۔

دوسری سب سے ضروری، جنہیں انفیکشن کے سبب زیادہ خطرہ ہو ان کی حفاظت کتنی ضروری ہے تاکہ صحت سسٹم پر کم بار پڑے اور جانیں بچائی جا سکیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar