Home / پاکستان / طیارہ حادثہ کی انکوائری ہمیشہ آزادانہ ہونی چاہیے، وزیر ہوابازی غلام سرور خان

طیارہ حادثہ کی انکوائری ہمیشہ آزادانہ ہونی چاہیے، وزیر ہوابازی غلام سرور خان

طیارہ حادثہ کی انکوائری ہمیشہ آزادانہ ہونی چاہیے، وزیر ہوابازی غلام سرور خان

ائیر بلیو سانحہ کو دس سال ہوگئے ،وزیر ہوا بازی کی ایچ الیون اسلام آباد قبرستا ن آمد ، جاں بحق مسافروں کی قبروں پر حاضر ی دی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے ایچ الیون اسلام آباد قبرستان میں ائیر بلیو سانحہ میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کی قبروں پر حاضری دی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہاکہ 28 جولائی کو ائیر بلیو واقعہ میں شہید ہونے والوں کی دسویں برسی ہے،دسویں برسی کے موقع پر یہاں قبروں پر حاضری کیلئے یہاں آیا ہوں.

مجھے آج تک وہ دن یاد ہے کہ جب میں بلیو ایریا میں تھا،میں نے ایک جہاز کو انتہائی نیچی پرواز کرتے دیکھا جو مارگلہ کی پہاڑیوں کی طرف جارہا تھا،وہ جہاز مارگلہ کی پہاڑی پر جاکر زمین بوس ہوا،ہم ان شہید افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں.

اسی طرح کا واقعہ بائیس مئی کو ہوا،میں نے انکوائری ایک ماہ مکمل کرنے کا کہا تھا،وزیر اعظم کی ہدایت پر اس انکوائری کو مکمل کیا اور پبلک کیا گیا،انکوائری کے حوالے سے ہم نے کہا کہ انکوائری آزادانہ ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ آزادانہ انکوائری سے لواحقین اور پوری قوم کو اصل حقائق کا پتہ چلے،ہماری وزارت کے دروازے ہمیشہ سب کیلئے کھلے ہوئے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar