Home / انٹر نیشنل / طالبان کی پیش قدمی: امریکہ کی افغان حکومت کو فضائی مدد کی پیشکش

طالبان کی پیش قدمی: امریکہ کی افغان حکومت کو فضائی مدد کی پیشکش

طالبان کی پیش قدمی: امریکہ کی افغان حکومت کو فضائی مدد کی پیشکش
کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن) طالبان عسکریت پسندوں کی جانب سے مسلسل پیش قدمی کے پیش نظر امریکہ نے افغان حکومت کو فضائی مدد فراہم کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل کینتھ میک کینزی نے کہا ہے کہ امریکا افغان فوجیوں کی حمایت میں فضائی حملے جاری رکھے گا۔ جنرل کینتھ میک کینزی نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی فتح ناگزیر نہیں ہے اور ان کی پیش قدمی کو روکا جا سکتا ہے۔تاہم امریکی جنرل نے یہ نہیں بتایا کہ طالبان کے خلاف امریکی فضائی حملے 31 اگست کے بعد بھی جاری رہیں گے۔ افغانستان سے غیر ملکی افواج کا 31 اگست تک مکمل انخلا ہو جائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ جمعرات کو امریکہ نے افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کے خلاف فضائی حملے کیے تھے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز افغان حکومات نے طالبان کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے پورے ملک میں ایک ماہ کے لیے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے بعد طالبان اور حکومتی فورسز کے درمیان لڑائی میں تیزی آئی ہے اور افغانستان کے بیشتر علاقوں پر طالبان نے قبضہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar