Home / انٹر نیشنل / طالبان اپنے وعدوں سے مکر گئے، غیر ملکیوں کے لیے کام کرنے والے افغان متراجم کی زندگیاں خطرے میں

طالبان اپنے وعدوں سے مکر گئے، غیر ملکیوں کے لیے کام کرنے والے افغان متراجم کی زندگیاں خطرے میں

طالبان اپنے وعدوں سے مکر گئے، غیر ملکیوں کے لیے کام کرنے والے افغان متراجم کی زندگیاں خطرے میں

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہالینڈ کے لیے کام کرنے والے افغان متراجم کو طالبان کی طرف سے حکم نامہ وصول ہوا ہے کہ وہ عدالت میں پیش ہوں اور حکم عدولی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ ڈچ پبلک ٹیلی ویژن’’این او ایس‘‘ نے گزشتہ روز اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے طالبان کی طرف سے ایک خط لکھا گیا ہے جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ مترجم روپوش ہیں لیکن اگر وہ عدالت میں پیش نہ ہوئے تو ان کے خاندان کے افراد کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اور دوسرے غداروں کو سبق سکھانے کے لیے سخت سزا دی جائے گی۔ این او ایس نے کہا کہ وصول کنندہ ، جو افغانستان میں یورپی یونین کی پولیسنگ ایجنسی یوروپول کے لیے کام کرتا تھا ، پر غیر ملکیوں سے حرام رقم لینے کا الزام ہے۔ خط کے متن میں مزید تحریر تھا کہ اگر ہم آپ لوگوں کو پکڑنے میں ناکام رہے تو اس کا بدلہ آپ لوگوں کے عزیزواقارب سے لیا جائے گا۔ کچھ متراجم پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر ملکیوں کے ساتھ مل کر طالبان کے جنگجووٗں کو قتل کروایا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar