Home / پاکستان / شہباز شریف ، بلاول بھٹو زر داری ملاقات ،دونوں کی بغل میں چھری ہے اور منہ میں رام رام ہے ، ان کا کچھ بننا نہیں ، وزیر اطلاعات

شہباز شریف ، بلاول بھٹو زر داری ملاقات ،دونوں کی بغل میں چھری ہے اور منہ میں رام رام ہے ، ان کا کچھ بننا نہیں ، وزیر اطلاعات

شہباز شریف ، بلاول بھٹو زر داری ملاقات ،دونوں کی بغل میں چھری ہے اور منہ میں رام رام ہے ، ان کا کچھ بننا نہیں ، وزیر اطلاعات

کراچی میں بارشوں کے بعد سیوریج کانظام مکمل فیل ہو چکا ہے،عوام کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے،

بارشوں کے بعد سندھ حکومت کی نااہلی کا واضح ثبوت نظر آرہا ہے،

وفاقی حکومت کراچی کیلئے جوکچھ ہو سکا وہ ہر ممکن حد تک کرے گی،

پٹرول کی قلت کے حوالے سے تحقیقاتی کمیشن بنادیا ہے ، آٹے اور چینی کے وافر ذخائر موجود ہیں،کسی چیز کی کوئی قلت نہیں ،

گند م ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،

کورونا وبا ابھی ختم نہیں ہوئی ہے ،عید اور محرم پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں،ہر صوبہ سمارٹ لاک ڈاﺅن کر سکتا ہے

انتخابی اصلاحات کا بل عید کے بعد پیش کیا جائے گا،وزیراعظم نے کشمیر کے سفیر ہونے کا حق اداکیا،5اگست کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کی بھر پور مذمت کی جائے گی، میڈیا کو بریفنگ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ دونوں کی بغل میں چھری ہے اور منہ میں رام رام ہے ، ان کا کچھ بننا نہیں ،کراچی میں بارشوں کے بعد سیوریج کانظام مکمل فیل ہو چکا ہے،عوام کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، بارشوں کے بعد سندھ حکومت کی نااہلی کا واضح ثبوت نظر آرہا ہے،وفاقی حکومت کراچی کیلئے جوکچھ ہو سکا وہ ہر ممکن حد تک کرے گی، پٹرول کی قلت کے حوالے سے تحقیقاتی کمیشن بنادیا ہے ، آٹے اور چینی کے وافر ذخائر موجود ہیں،کسی چیز کی کوئی قلت نہیں ، گند م ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، کورونا وبا ابھی ختم نہیں ہوئی ہے ،عید اور محرم پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں،ہر صوبہ سمارٹ لاک ڈاﺅن کر سکتا ہے ،انتخابی اصلاحات کا بل عید کے بعد پیش کیا جائے گا،وزیراعظم نے کشمیر کے سفیر ہونے کا حق اداکیا،5اگست کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کی بھر پور مذمت کی جائے گی۔

منگل کو کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہاکہ کراچی میں بارشوں کے بعد سیوریج کانظام مکمل فیل ہو چکا ہے،کراچی کی صورتحال دیکھ کر یہ لگتا ہے کہ وہاں کسی کی حکومت نے نہیں۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے سندھ بشمول کراچی کی ترقی کیلئے کوئی کام نہیں کیا۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ کراچی کے عوام کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

انہوں نے کہاکہ بارشوں کے بعد سندھ حکومت کی نااہلی کا واضح ثبوت نظر آرہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وفاقی حکومت کراچی کیلئے جوکچھ ہو سکا وہ ہر ممکن حد تک کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ بعض میڈیا اور اخبارات کے مالکان نے اپنے ورکرز کو تنخواہیں نہیں دیں،وزیراعظم نے میڈیا مالکان کی طرف سے ورکرز کو تنخواہیں نہ دینے پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوںنے کہاکہ پٹرول کی قلت کے حوالے سے تحقیقاتی کمیشن بنایا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ یوروفائیو پٹرول کی دستیابی کو آئندہ ماہ تک یقینی بنایا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ آٹے اور چینی کے وافر ذخائر موجود ہیں،کسی چیز کی کوئی قلت نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ تمام صوبوں میں آٹے اور چینی کے وافر ذخائر موجود ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب میں آٹے کی فلور ملوں کو گندم کی دستیابی یقینی بنائی جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت فلور ملوں کو گند م پر سبسڈی دے رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ گند م ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ کابینہ اجلاس میں کرونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم نے کرونا کیسز میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عیدپر احتیاط کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ عوام عید اور محرم پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں،کرونا وبا ابھی ختم نہیں ہوئی اس لیے احتیاط کی جائے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے قول و فعل میں واضح تضاد ہے۔ انہوںنے کہاکہ سندھ حکومت نے کرونا پر بھی سیاست کی۔

انہوں نے کہاکہ کورونا کے حوالے سے ہر صوبے کا حق ہے کہ وہ سمارٹ لاک ڈاون کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے کشمیر کے سفیر ہونے کا حق اداکیا،5اگست کو کشمیر سے متعلق متعدد پروگرامز منعقد کیے جا رہے ہیں،5اگست کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کی بھر پور مذمت کی جائے گی۔انہوںنے بتایاکہ وزیراعظم نے اعظم سواتی سے انتخابی اصلاحات کے بل پر معلومات حاصل کیں،انتخابی اصلاحات کا بل عید کے بعد پیش کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ گندم کی کمی کو پورا کرنے کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کو اجازت دی ہے ۔ انہوں نے بلاول بھٹو اور شہباز شریف کی ملاقات پر کہاکہ دونوں کی بغل میں چھری ہے اور منہ میں رام رام ہے ، ان کا کچھ بننا نہیں ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar