Home / پاکستان / شکریہ امریکہ: 100ونٹیلیٹرز کی دوسری کھیپ بھی امریکہ نے پاکستان کو تحفہ میں دے دی

شکریہ امریکہ: 100ونٹیلیٹرز کی دوسری کھیپ بھی امریکہ نے پاکستان کو تحفہ میں دے دی

پاکستان میں امریکہ کے سفیر پال ڈبلیو جونز نے ونٹیلیٹرز چیئرمین این ڈی ایم اے کے حوالے کردیئے

ہماری یہاں موجودگی مل کر کام کرنے کی جذبہ کی عکاس کررہی ہے،حکومت وباءکے خطرات سے مکمل طور پر آگاہے، لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل

امریکی حکومت کے تعاون سے موصول ہونے والی ونٹیلیٹرز کی دوسری کھیپ ہے ،اس سے پاکستان کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا، خطاب

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی حکومت کی جانب سے این ڈی ایم اے کو مزید ایک سو وینٹیلیٹرز کی فراہمی،پاکستان میں امریکہ کے سفیر پال ڈبلیو جونز نے ونٹیلیٹرز چیئرمین این ڈی ایم اے کے حوالے کیے ۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہاکہ ہماری یہاں موجودگی مل کر کام کرنے کی جذبہ کی عکاس کررہی ہے،حکومت وباءکے خطرات سے مکمل طور پر آگاہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کی قیادت میں وباءکو کنٹرول کرنے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی ہے ،صحت کے نظام کو بہتر بنایا ہے،حکومت کے عزم کی وجہ سے ٹیسٹنگ کی صلاحیت کو ایک لاکھ روزانہ پر لے گئے ہیں،ہسپتالوں اور قرنطینہ سینٹرز کی صلاحیت کو بھی بڑھایاہے۔ انہوںنے کہاکہ امریکی حکومت کے تعاون سے موصول ہونے والی ونٹیلیٹرز کی دوسری کھیپ ہے ،اس سے پاکستان کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ امریکی حکومت ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی تربیت فراہم کررہی ہے،ہم حکومت پاکستان اور این ڈی ایم اے کی جانب سے دوستی کے ٹوکن موصول کرتے ہیں اور شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

امریکی سفیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم عمران خان نے مل کر وبا کا مقابلہ کرنے کا عزم کیا ہے،یہ ونٹیلیٹرز کی دوسری کھیپ ہے،پہلی کھیپ کراچی میں دی گئی تھی جس کو ہسپتالوں میں منتقل بھی کیا جاچکا ہے،یہ نمونیہ اور سانس کی بیماریوں میں بھی مدد کرتے ہیں،یہ پاکستان اور امریکہ کی شراکت داری کی مثال ہیں، پاکستانی میڈیکل سٹاف کو ان کے استعمال میں تربیت بھی دی جائے گی ،ہم صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو بھی جدید بنارہے ہیں،ہمیں پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے،ہم مل کر اس وبا کو شکست دیں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar